اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا یوٹرن،ہندوستان سے بات چیت کی اپیل کے ماری پلٹی

    پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا یوٹرن،ہندوستان سے بات چیت کی اپیل کے ماری پلٹی

    پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا یوٹرن،ہندوستان سے بات چیت کی اپیل کے ماری پلٹی

    پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف پہلے ایک انٹرویو میں ہندوستان کے ساتھ امن کے لیے بات چیت کی اپیل کرتے نظرآئے۔ حالانکہ، اس کے چند گھنٹوں بعد ہی وہ اپنی ہی بات سے پلٹ گئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Islamabad
    • Share this:
      مہنگائی، اقتصادی بحران اور سیاسی عدم استحکام کے دور سے گزر رہے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف پہلے ایک انٹرویو میں ہندوستان کے ساتھ امن کے لیے بات چیت کی اپیل کرتے نظرآئے۔ حالانکہ، اس کے چند گھنٹوں بعد ہی وہ اپنی ہی بات سے پلٹ گئے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایشو پر اپنا موقف نہیں بدلا ہے۔

      ہندوستان کے ساتھ تین-تین جنگ لڑ کر پاکستان نے سبق سیکھ لیا ہے۔۔۔
      شہباز شریف نے العربیہ چینل کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ وہ کشمیر سمیت تمام ایشوز پر پی ایم نریندر مودی کے ساتھ سنجیدہ بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ ہندوستان کے ساتھ تین تین جنگ لڑکر پاکستان نے سبق سیکھ لیا ہے۔ اس سے غریبی، بے روزگاری اور پریشانی کے سوا اُسے کچھ حاصل نہیں ہوا ہے۔ اب وہ امن چاہتے ہیں۔ حالانکہ، منگل کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر انٹرویو کے ٹیلی کاسٹ ہونے کے فوری بعد شریف کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے بیان کو غلط طریقے سے لیا گیا ۔ یہ بات چیت تبھی ممکن ہے، جب ہندوستان جموں کشمیر کی خودمختاری بحال کرتا ہے، جسے اگست 2019 میں ختم کردیا گیا تھا۔ ہندوستان جب تک اپنے اس قدم کو واپس نہیں لیتا، بات چیت ممکن نہیں ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا پی ایم مودی سے مذاکرات کا مطالبہ، کیا سبق یادآگیا؟

      یہ بھی پڑھیں:
      سنسنی خیز انکشاف! چین جسم فروشی کیلئے پاکستانی لڑکیوں کا کررہا ہے استعمال

      آئیے ہم ٹیبل پر بیٹھیں، ایمانداری سے بات چیت کریں
      شریف نے پیر کو عرب چینل کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جس کے ہندوستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان بات چیت شروع کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہیں۔ شریف نے مزید کہا، ’میرا ہندوستانی قیادت اور وزیر اعظم نریندر مودی کو پیغام ہے کہ آئیے ہم میز پر بیٹھیں اور کشمیر جیسے سلگتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور ایماندارانہ بات چیت کریں۔‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: