عمران خان کے خلاف دہشت گردی کا تازہ مقدمہ درج، پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف توڑ پھوڑ کے الزامات
اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے دوران 25 سے زائد سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ اس صورت حال کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے عدالتی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے دوران 25 سے زائد سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ اس صورت حال کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے عدالتی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی۔
پاکستانی پولیس نے اتوار کے روز عمران خان اور پی ٹی آئی کے ایک درجن سے زائد رہنماؤں کے خلاف توڑ پھوڑ، سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کرنے اور جوڈیشل کمپلیکس کے باہر بدامنی پھیلانے کے الزام میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ معزول وزیر اعظم سے متعلق بدعنوانی کے ایک مقدمے میں عدالت میں سماعت بھی ہوئی ہے۔ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہفتے کے روز اس وقت جھڑپیں شروع ہوئیں جب عمران خان توشہ خانہ کیس کی سماعت میں شرکت کے لیے لاہور سے اسلام آباد پہنچے۔
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے دوران 25 سے زائد سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے، جس کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے عدالتی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی۔ مقدمہ پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں اور مطلوب پارٹی رہنماؤں کے خلاف درج کیا گیا۔ جیو نیوز نے رپورٹ کیا کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کے تقریباً 17 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کارکنوں نے پولیس چیک پوسٹ اور جوڈیشل کمپلیکس کے مین گیٹ کو نقصان پہنچایا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ آتش زنی، پتھراؤ اور جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت کو توڑنے کے الزام میں 18 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اس میں مزید کہا گیا کہ تقریباً دو پولیس گاڑیاں اور سات موٹر سائیکلیں جلا دی گئیں اور اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کی سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا۔
سماعت میں شرکت کے لیے جب وہ اسلام آباد روانہ ہوئے تو پنجاب پولیس کے 10,000 سے زائد مسلح اہلکاروں نے لاہور میں خان کی زمان پارک رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا اور ان کی پارٹی کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔
ستر سال کے عمران خان عدالت میں پیشی کے لیے لاہور سے اسلام آباد پہنچے۔ ان کے ساتھ ان کے حامی قافلے میں شامل تھے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔