اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاک پولیس نے کہا-افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیاروں کا استعمال پاکستان میں کررہے ہیں دہشت گرد

    پاک پولیس نے کہا-افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیاروں کا استعمال پاکستان میں کررہے ہیں دہشت گرد (علامتی تصویر)

    پاک پولیس نے کہا-افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیاروں کا استعمال پاکستان میں کررہے ہیں دہشت گرد (علامتی تصویر)

    پولیس عہدیدار انصاری کے حوالے سے آگے کہا گیا ہے کہ ان دہشت گردوں نے امریکیوں کی جانب سے چھوڑے گئے ہتھیاروں کو اٹھایا اور خیبر پختونخواہ پولیس کے خلاف جنگ چھیڑ دی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pakistan
    • Share this:
      پاکستان میں دہشت گرد افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیاروں کا استعمال کررہے ہیں۔ یہ دعویٰ پاکستان کی پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے جمعرات کو کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدم استحکام کا شکار خیبرپختونخواہ صوبے میں سیکورٹی فورس کے خلاف دہشت گرد افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیاروں کا استعمال کررہے ہیں۔

      امریکی فوجیوں نے قریب 20 سال افغان کی زمین پر گزارے
      امریکہ نے اگست 2021 میں افغانستان سے اپنی فوج کی واپسی مکمل کی۔ امریکی فوجیوں نے قریب 20 سال افغان سرزمین پر گزارے۔ امریکہ نے طالبان کو نکال باہر کیا تھا لیکن امریکہ جب واپس لوٹا تو وہاں ہیلی کاپٹر، بندوقیں اور دیگر جدید ہتھیار وہاں چھوڑ گیا، جس کا استعمال اب طالبان اور دہشت گرد کررہے ہیں۔

      خیبرپختونخواہ صوبے میں بڑھی دہشت گردانہ سرگرمیاں
      خیبرپختونخواہ صوبے کے انسپکٹر جنرل(آئی جی) معظم جاہ انصاری نے میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2021 میں افغانستان سے جانے کے بعد امریکہ کی جانب سے چھوڑے گئے جدید ہتھیاروں کا استعمال خیبرپختونخواہ صوبے یں دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے کیا جارہا ہے جو کافی تشویشناک ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ایران میں موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے مظاہرین پر کی فائرنگ، کم از کم 5 افراد ہلاک

      ٹویٹر کی بلیو ٹک سبسکرپشن سروس کب ہوگی دوبارہ لانچ؟ ایلون مسک نے کیا یہ بڑا اعلان

      یہ بھی پڑھیں:
      چین میں لاک ڈاون کی ظالمانہ پالیسی کے خلاف سڑکوں پر ’بغاوت‘

      انسانی حقوق کی عدالت نے سنایا’تاریخی فیصلہ‘،تائیوان کے ایک شخص کوچین کوسونپنے پرلگائی روک

      پاکستان پولیس عہدیدار انصاری کے حوالے سے آگے کہا گیا ہے کہ ان دہشت گردوں نے امریکیوں کی جانب سے چھوڑے گئے ہتھیاروں کو اٹھایا اور خیبر پختونخواہ پولیس کے خلاف جنگ چھیڑ دی ہے۔ مسلح حملہ آوروں کی جانب سے سیکورٹی فورس کے خلاف حملوں میں تیزی کے درمیان ان کا یہ ریمارک سامنے آیا ہے۔ پچھلے کچھ مہینوں میں خیبرپختونخواہ میں دہشت گردانہ واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: