ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان میں جیش محمد کے زیر انتظام مدرسہ کو سیل کیا گیا ، 14 افراد حراست میں

اسلام آباد : پاکستان کی پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے سیالکوٹ کے علاقے منڈیکی گورایا میں ایک مسجد سے ملحقہ مدرسے کو سیل کرکے وہاں موجود 14 افراد کو حراست میں لے لیا۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ مسجد و مدرسہ کالعدم تنظیم جیش محمد کے زیرانتظام چلائے جارہے تھے۔ تاہم پنجاب کے وزیر قانون کا کہنا ہے کہ یہ مدرسہ جیش محمد کے ذریعہ نہیں چلایا جارہا تھا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 15, 2016 01:21 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پاکستان میں جیش محمد کے زیر انتظام مدرسہ کو سیل کیا گیا ، 14 افراد حراست میں
اسلام آباد : پاکستان کی پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے سیالکوٹ کے علاقے منڈیکی گورایا میں ایک مسجد سے ملحقہ مدرسے کو سیل کرکے وہاں موجود 14 افراد کو حراست میں لے لیا۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ مسجد و مدرسہ کالعدم تنظیم جیش محمد کے زیرانتظام چلائے جارہے تھے۔ تاہم پنجاب کے وزیر قانون کا کہنا ہے کہ یہ مدرسہ جیش محمد کے ذریعہ نہیں چلایا جارہا تھا۔

اسلام آباد : پاکستان کی پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے سیالکوٹ کے علاقے منڈیکی گورایا میں ایک مسجد سے ملحقہ مدرسے کو سیل کرکے وہاں موجود 14 افراد کو حراست میں لے لیا۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ مسجد و مدرسہ کالعدم تنظیم جیش محمد کے زیرانتظام چلائے جارہے تھے۔ تاہم پنجاب کے وزیر قانون کا کہنا ہے کہ یہ مدرسہ جیش محمد کے ذریعہ نہیں چلایا جارہا تھا۔


ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈسکہ سے 14 کلومیٹر دور واقع جامع مسجد و مدرسہ النور پر چھاپہ مارا اور اسے سیل کردیا۔ مذکورہ ٹیم نے موقع سے کالعدم جیش محمد کے 14 کارکنوں کو گرفتار بھی کیا، تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔


مذکورہ عہدیدار کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران مدرسے کا ریکارڈ اور دیگر پرنٹ مواد بھی قبضے میں لیا گیا جبکہ وہاں موجود افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ گذشتہ رات پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے ایک پروگرام میں کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی تھی۔ واضح رہے کہ ہندوستان نے مسعود اظہر پر پٹھان کوٹ ایئر بیس حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

First published: Jan 15, 2016 01:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading