ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان کےآرمی چیف جنرل قمرباجوہ کوجھٹکا، مدت کارمیں توسیع کو سپریم کورٹ نےکردیا معطل

پاکستان کے آرمی سربراہ جنرل قمرباجوہ 29 نومبرکوریٹائرہورہے ہیں۔ حالانکہ عمران خان حکومت نے ان کی مدت کارمیں توسیع کردی تھی۔ حالانکہ عدالت نےاس معاملے پرسماعت بدھ تک کےلئے ملتوی کردی ہے۔

  • Share this:
پاکستان کےآرمی چیف جنرل قمرباجوہ کوجھٹکا، مدت کارمیں توسیع کو سپریم کورٹ نےکردیا معطل
پاکستان کےآرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو سپریم کورٹ سے جھٹکا۔

اسلام آباد: پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا ہے۔ پاکستان کی سپریم کورٹ نے جنرل قمرجاوید باجوہ  کی مدت کارمیں توسیع پرفی الحال روک لگا دی ہے۔ پاکستان کےسپریم کورٹ نے جنرل قمرباجوہ کی مدت کارمیں توسیع کی نوٹیفکیشن کو27 نومبرتک کےلئے معطل کردیا ہے۔ عدالت نے جنرل باجوہ سمیت سبھی فریق کو نوٹس جاری کیا ہے۔


پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ 29 نومبرکو ریٹائرہورہے ہیں، لیکن وزیر اعظم عمران خان نے 19 اگست کو چیف آف آرمی اسٹاف کے طورپرجنرل قمرباجوہ کی مدت کارمیں آئندہ تین سال کے لئے توسیع کردی تھی۔ حالانکہ عدالت نے اس معاملے پر سماعت بدھ تک کے ملتوی کردی ہے۔ ڈان کی خبرکے مطابق، پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر باجوہ کی مدت کارکوتوسیع کئے جانے کولے کرعمران خان حکومت کے ذریعہ کئے گئے فیصلے پرسوال اٹھائے گئے ہیں۔ پاکستان سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی قیادت والی تین رکنی بینچ نے کہا کہ اس پربدھ کو سماعت کریں گے۔


اس سے قبل پاکستانی فوج میں ایک بڑی تبدیلی کی گئی تھی۔ پاکستانی فوج نے پیرکوایک بڑا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی فوج کے جوائنٹ اسٹاف کا سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کومقررکیا گیا ہے۔ اس کےعلاوہ دودیگرمیجرجنرل افسران کولیفٹیننٹ جنرل کی پوسٹ پرپرموٹ کیا گیا ہے۔علی امیراواں اورمحمد سعید، دونوں ہی افسرابھی تک میجرجنرل کے طورپرکام کررہے تھے، لہٰذا اس عہدے سے انہیں پرموٹ کرکےلیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان پاکستانی فوج نےاپنےایک بیان میں کیا ہے۔

یہ پرموشن اورپوسٹنگ اس ہفتے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمد حیات کے ریٹائرمنٹ سےقبل کی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے 21 نومبرکولیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کوجوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی مقررکیا۔ وہ 27 نومبرکواپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ عمران خان نے پاکستانی آرمی کےچیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت کارکوبھی تین سالوں کےلئے بڑھا دیا ہے۔ پہلے وہ اسی ہفتے ریٹائرہونے والے تھے۔ مدت کارمیں ہوئی توسیع کے بعد جنرل قمرباجوہ اب نومبر2022 میں ریٹائرہوں گے۔
First published: Nov 26, 2019 10:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading