پاکستان: سوات میں سی ٹی ڈی تھانہ کے اندر خودکش دھماکہ، 12 پولیس اہلکار جاں بحق، درجنوں زخمی
پاکستان: سوات میں سی ٹی ڈی تھانہ کے اندر خودکش دھماکہ، 12 پولیس اہلکار جاں بحق، درجنوں زخمی ۔ تصویر : انٹرنیٹ ۔
Pakistan Blast News: پاکستان سے ایک مرتبہ پھر بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔ پاکستان کے خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے کبل تھانہ کے اندر ’خود کش‘ بم دھماکے ہونے کی اطلاعات آرہی ہیں ۔
اسلام آباد: پاکستان سے ایک مرتبہ پھر بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔ پاکستان کے خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے کبل تھانہ کے اندر ’خود کش‘ بم دھماکے ہونے کی اطلاعات آرہی ہیں ۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دھماکہ میں کم از کم 12 پولیس اہلکاروں کی موت ہوگئی ہے جب کہ 54 اہلکاروں اور تین شہریوں سمیت 57 افراد زخمی ہو گئے۔
ڈان نیوز کی ایک خبر کے مطابق یہ خود کش دھماکہ رات 8 بج کر 20 منٹ پر تحصیل کبل کے کبل تھانہ کے اندر ہوا ۔ اس دھماکہ میں تھانے کی بلڈنگ کے علاوہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ اور تھانہ کے اندر واقع مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچان ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منہدم عمارتوں کے نیچے 20 کے قریب پولیس اہلکار ملبے تلے دب گئے تھے جب کہ زخمیوں کو سیدو شریف ٹیچنگ اسپتال پہنچایا گیا۔ وہیں جیو نیوز کی ایک خبر کے مطابق دھماکہ کے بعد خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت نے سوات کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور اسپتالوں سے کہا گیا ہے کہ دھماکہ سے متاثرہ افراد کو ہنگامی بنیادوں پر علاج فراہم کیا جائے۔
وہیں دوسری طرف پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سوات میں سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا دہشت گردی کے اس ناسور کو جلد جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔