OMG: تیرہ سالوں سے گردن کو ایک طرف جھکائے زندگی گزار رہی تھی پاکستانی بچی، 25 لاکھ روپے میں ملی نئی زندگی
Pakistan girl head stuck at one side : ان دنوں پاکستان کی ایک بچی کی پریشانی لوگوں کو پریشان کر رہی ہے ، مگر اچھی بات یہ ہے کہ اس کو اس پریشانی سے نجات مل گئی ہے ۔ بچی 13 سالوں سے ایک طرف گردن جھکائے زندگی گزار رہی تھی ۔
Pakistan girl head stuck at one side : ان دنوں پاکستان کی ایک بچی کی پریشانی لوگوں کو پریشان کر رہی ہے ، مگر اچھی بات یہ ہے کہ اس کو اس پریشانی سے نجات مل گئی ہے ۔ بچی 13 سالوں سے ایک طرف گردن جھکائے زندگی گزار رہی تھی ۔
دنیا میں جتنے لوگ ہیں ، ان سے وابستہ اتنی ہی پریشانیاں ہیں ۔ کسی کی پریشانی عام ہوتی ہے تو کسی کی پریشانی کے بارے میں جان کر ہر کوئی دنگ رہا جاتا ہے ۔ ان دنوں پاکستان کی ایک بچی کی پریشانی بھی ایسے ہی لوگوں کو پریشان کر رہی ہے ، مگر اچھی بات یہ ہے کہ اس کو اس پریشانی سے نجات مل گئی ہے ۔ بچی 13 سالوں سے ایک طرف گردن جھکائے زندگی گزار رہی تھی ۔
پاکستان کی افشین گل صحت مند بچوں کی طرح ہی پیدا ہوئی تھی ، مگر وہ جب صرف آٹھ مہینے کی تھی تو کھیلتے وقت اچانک اس طرح گری کہ اس کے سر اور گردن میں سنگین چوٹ آگئی ۔ تب سے بچی کا سر 90 ڈگری کے اینگل پر مڑگیا ۔ دراصل اس کو سیریبل پیلسی کی پریشانی ہوگئی تھی ، جس کی وجہ سے بچی کی حالت اس طرح سے بگڑ گئی ۔
بچی کے اہل خانہ کو لگا کہ اپنے آپ اس کی حالت صحیح ہوجائے گی ، مگر ایسا نہیں ہوا ۔ ان کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں تھے کہ وہ اس کا علاج کرا سکیں ۔ ڈیلی اسٹار کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک اخبار نے بچی کی خبر کو سنجیدگی سے شائع کیا تب لوگوں کو اس کے بارے میں پتہ چلا ۔ گو فنڈ می پر ایک مہم شروع کی گئی اور دھیرے دھیرے بچی کیلئے پیسے جمع کرنا شروع کیا گیا ۔ آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ آپریشن کیلئے 25 لاکھ روپے جمع کئے گئے ۔
سرجری کیلئے پیسے جمع کرنے کے بعد بھی اپولو میڈیکل ٹیم نے افشین کے زندہ بچنے کا صرف 50 فیصد امکان ظاہر کیا تھا ۔ این ایچ ایس کیلئے کام کرنے والے ڈاکٹر راج گوپالن کرشنن نے کہا کہ افشین کے بھائی یعقوب نے جب ایک ڈاکیومینٹری دیکھی ، جس میں انہوں نے ایسے ہی نوجوان کا علاج کیا تھا ، تو اس نے ان سے رابطہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بچی کو دیکھتے ہی سمجھ گئے کہ اس کے بچنے کا امکان کافی کم ہے ۔
بچی کی سرجری کورونا وبا کی وجہ سے پہلے ملتوی کردی گئی تھی ، مگر پچھلے ہفتہ اس کی سرجری پوری ہوگئی ہے ۔ ابھی بھی اس کے سر کو سپورٹ کی ضرورت ہے ، مگر وہ سیدھا ہوچکا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔