உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Big News: پاکستان میں 19 سال کی ڈانسر کا بے رحمی سے قتل، بندوق برداروں نے برسائیں گولیاں

    Big News: پاکستان میں 19 سال کی ڈانسر کا بے رحمی سے قتل، بندوق برداروں نے برسائیں گولیاں

    Big News: پاکستان میں 19 سال کی ڈانسر کا بے رحمی سے قتل، بندوق برداروں نے برسائیں گولیاں

    Female Dancer Shot Dead In Pakistan: پاکستان کے پنجاب صوبہ میں 19 سالہ ڈانسر کا گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے ۔ ملک میں ایک مہینے کے اندر یہ اس طرح کا دوسرا قتل ہے ۔

    • Share this:
      لاہور : پاکستان کے پنجاب صوبہ میں 19 سالہ ڈانسر کا گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے ۔ ملک میں ایک مہینے کے اندر یہ اس طرح کا دوسرا قتل ہے ۔ پولیس کے مطابق عائشہ اسٹیج پر پرفارم کرتی تھی اور وہ پیر شام کو فیصل آباد شہر کے جھنڈاوالا فاٹک علاقہ میں واقع میں ایک تھئیٹر جارہی تھی ، تبھی نامعلوم بندوق برداروں نے اس کا گولی مار کر قتل کردیا ۔ فیصل آباد شہر لاہور سے تقریبا 180 کلو میٹر دور ہے ۔

      پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے اہل خانہ نے ایف آئی آر میں کسی بھی مشتبہ کو نامزد نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس معاملہ کی تفتیش الگ الگ پہلووں سے کررہی ہے ۔ مثلا اس کا قتل عزت کی خاطر تو نہیں کیا گیا ۔ عبوری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عائشہ کا طلاق ہوگیا تھا اور اس کا فیصل آباد کے اس کے ہی علاقہ میں رہنے والے ایک شخص سے معاشقہ چل رہا تھا ۔

      انہوں نے کہا کہ پولیس قاتل کا سراغ لگانے کیلئے اس کے عاشق اور سابق شوہر کے ساتھ ساتھ اہل خانہ کے ارکین سے بھی پوچھ گچھ کرے گی ۔ بتادیں کہ گزشتہ ماہ ایک ڈانسر کا اس وقت گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا ، جب وہ ایک خاتون ڈانسر کے ساتھ راولپنڈی شہر میں پرفارم کررہا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: