உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان : بم دھماکہ سے دہلا کوئٹہ ، دو جوانوں کی موت ، 12 پولیس اہلکار سمیت 21 زخمی

    پاکستان : بم دھماکہ سے دہلا کوئٹہ ، دو جوانوں کی موت ، 12 پولیس اہلکار سمیت 21 زخمی ۔ فائل فوٹو ۔

    پاکستان : بم دھماکہ سے دہلا کوئٹہ ، دو جوانوں کی موت ، 12 پولیس اہلکار سمیت 21 زخمی ۔ فائل فوٹو ۔

    Pakistan Quetta Blast: دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی قریب میں واقع بلوچستان ہائیکورٹ اور صوبائی اسمبلی کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    • Share this:
      اسلام آباد : پاکستان کے کوئٹہ شہر میں اتوار کے روز ہونے والے ایک طاقتور دھماکے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق اور 21 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 12 پولیس اہلکار شامل ہیں ۔ جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ زرغون روڈ پر یونٹی چوک کے قریب دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس کا ایک ٹرک وہاں سے گزر رہا تھا ۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی قریب میں واقع بلوچستان ہائیکورٹ اور صوبائی اسمبلی کے شیشے ٹوٹ گئے۔

      میڈیا سے گفتگو میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ اظہر اکرام کا کہنا تھاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کوئٹہ دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعےکیا گیا ۔ پولیس اہلکارڈیوٹی پر تھے کہ قریب کھڑی موٹرسائیکل میں دھماکہ ہوا۔ دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ زرغون روڈ دھماکے میں 4 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔

      گوجرانوالا میں وین میں سلنڈر پھٹنے سے نو افراد کی موت

      ادھر پاکستان کے گوجرانوالا میں وین میں نصب سلنڈرپھٹنے کی وجہ سے آگ لگنے سے 9 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہ کوٹ میں سلنڈر پھٹنے پر آگ نے مسافر وین کو لپیٹ میں لے لیا ، جس کے باعث وین موجود مسافر بری طرح جھلس گئے ۔

      ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں 9 افراد جاں بحق  اور7 زخمی ہوگئے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کا شکار مسافر وین راولپنڈی سے گوجرانوالا آئی تھی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: