உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Balochistan Blast: پاکستان کے بلوچستان میں دھماکہ ، بال بال بچے صدر عارف علوی ، 5 جوانوں کی موت

    Pakistan Balochistan Blast: پاکستان کے شورش زدہ جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں منگل کو ایک دھماکہ میں پانچ سکیورٹی اہلکار کی موت ہوگئی اور 28 زخمی ہو گئے۔

    Pakistan Balochistan Blast: پاکستان کے شورش زدہ جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں منگل کو ایک دھماکہ میں پانچ سکیورٹی اہلکار کی موت ہوگئی اور 28 زخمی ہو گئے۔

    Pakistan Balochistan Blast: پاکستان کے شورش زدہ جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں منگل کو ایک دھماکہ میں پانچ سکیورٹی اہلکار کی موت ہوگئی اور 28 زخمی ہو گئے۔

    • Share this:
      پاکستان کے شورش زدہ جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں منگل کو ایک دھماکہ میں پانچ سکیورٹی اہلکار کی موت ہوگئی اور 28 زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے وقت ملک کے صدر عارف علوی سالانہ ثقافتی میلے میں شرکت کے لئے علاقہ کے دورہ پر تھے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی ۔ دھماکہ ایک کھلی جگہ میں ہوا ، جہاں میلے کا انعقاد ہو رہا تھا۔

      افسران نے بتایا کہ دھماکہ میں پانچ سیکورٹی اہلکاروں کی موت ہوگئی ہے ۔ تاہم کسی نے بھی فوری طور پر حملہ کی ذمہ داری نہیں لی ہے ۔ بلوچستان کی سرحد ایران اور افغانستان سے متصل ہے اور یہاں طویل عرصہ سے بغاوت بھڑکی ہوئی ہے ۔ بلوچ باغی تنظیموں نے پہلے بھی علاقہ میں سی پی ای سی پروجیکٹ اور سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بناکر کئی حملے کئے ہیں ۔

      یہ بھی پڑھئے : یوکرین سے جان بچاکر 1100 کلومیٹر دور سلوواکیہ بارڈر تنہا پہنچا 11 سال کا بچہ، ہاتھ پر لکھے نمبر نے رشتہ داروں سے ملوایا


      مقامی میڈیا کی خبر کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب سالانہ میلے میں شرکت کرنے کیلئے آئے صدر علوی وہاں سے چلے گئے ۔ بتایا جارہا ہے کہ صدر علوی کے وہاں سے جانے کے تقریبا آدھے گھنٹے کے بعد یہ دھماکہ ہوا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مہلوکین اور زخمیوں میں زیادہ تر ایف سی اور پولیس اہل کار شامل ہیں ۔ ترجمان محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق خود کش دھماکہ میں پانچ اہل کار کی موت ہوئی ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے : چین کی میڈیا کا دعوی، روس نے بنائی اپنے 31 دشمن ممالک کی فہرست، جانئے کون کون ہے شامل


      وہیں دھماکے میں 6 ایف سی اہلکار، 10 پولیس  اہلکار اور تین عام شہری زخمی ہوئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خودکش تھا ۔ خودکش بمبار کے جسم کے اعضا کو پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے اور دھماکہ کی جگہ کو سِیل کردیا گیا ہے ۔ واقعہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔

      واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ گزشتہ جمعہ کو نماز جمعہ کے دوران پشاور کے کوچہ رسالدار چوک میں واقع جامع مسجد میں ہونے والے خودکش حملہ میں 60 سے زائد افراد کی موت ہوگئی تھی اور 190 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: