ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان : خاتون قیدی کا سنسنی خیز انکشاف، جیلوں میں کی جاتی ہے ایسی گھنونی حرکت ، جان کر اڑجائیں گے ہوش

خاتون کا ایک ویڈیو پیغام بھی سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔ اس میں خاتون نے اپنا چہر چھپا رکھا ہے اور اپنی شناخت پوشیدہ رکھتے ہوئے کہتی ہے کہ وہ لاہور ضلع جیل میں قید ہے ۔

  • Share this:
پاکستان : خاتون قیدی کا سنسنی خیز انکشاف، جیلوں میں کی جاتی ہے ایسی گھنونی حرکت ، جان کر اڑجائیں گے ہوش
شاہجہاں پور کے تھانہ افسر سریندر سنگھ راوت نے بتایا کہ علاقہ کی رہنے والی ۳۵ سال کی ایک شادی شدہ خاتون نے ہریانہ کے رہنے والے اپنے والد کے ساتھ چار جون کو تھانے میں آکر اس بابت رپورٹ درج کرائی تھی ۔ علامتی تصویر ۔

پاکستان (Pakistan)  کی ایک خاتون نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے ۔ خاتون نے جیلوں میں خواتین کے ساتھ ہورہی بدسلوکی اور جنسی استحصال (Sexual Harassment)  کی بات کہی ہے اور الزام لگایا ہے کہ پنجاب صوبہ کے جیل محکمہ میں خواتین کو زبردستی افسروں کو خوش کرنے کیلئے کہا جاتا ہے اور اس کیلئے انہیں مجبور کیا جاتا ہے ۔


ڈیلی میل پاکستان کی خبر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس خاتون کا ایک ویڈیو پیغام بھی سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔ اس میں خاتون نے اپنا چہر چھپا رکھا ہے اور اپنی شناخت پوشیدہ رکھتے ہوئے کہتی ہے کہ وہ لاہور ضلع جیل میں قید ہے ۔ اس نے الزام لگایا کہ ہم پر بہت مظالم ہوتے ہیں ، ہمارے ساتھ غلط رویہ اختیار کیا جاتا ہے ۔ وہ مزید کہتی ہے کہ وہ ہمیں رات میں لے جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ڈی آئی جی صاحب کو خوش کرنا ہے ۔ میرے علاوہ کئی اور بھی خواتین ہیں ، جنہیں وہاں لے جایا جاتا ہے اور پھر ایک دوسرے کے ساتھ بدل لیا جاتا ہے ۔ وہ الزام لگاتی ہے کہ اس کے بعد ہم سے برے کام کرنے کیلئے کہا جاتا ہے ۔


اس میں کئی افسران کی ملی بھگت ہے ۔ ڈی آئی جی کو بھی ان سبھی افسران کے بارے میں معلوم ہے ۔ یہ سب ملے ہوئے ہیں ۔ وہ مزید کہتی ہیں کہ وہیں اس دوران اگر کوئی خاتون حاملہ ہوجاتی ہے تو اس کا اسقاط حمل کرادیا ہے ۔ ہم سب خواتین وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کرتی ہیں کہ وہ جیلوں میں آئیں اور ہماری حالت دیکھیں ۔ ہماری مدد کریں ۔ حالانکہ خاتون نے اپنا نام نہیں بتایا اور نہ ہی کسی دیگر خاتون کی شناخت بتائی ہے ، مگر جیل افسران پر سنگین الزامات ضرور لگائیں ہیں ۔

First published: May 21, 2020 05:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading