உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan News: مبر پارلیمنٹ اور مشہور ٹی وی ہوسٹ عامر لیاقت حسین کا انتقال

    Pakistan News: مبر پارلیمنٹ اور مشہور ٹی وی ہوسٹ عامر لیاقت حسین کا انتقال ۔ فائل فوٹو ۔

    Pakistan News: مبر پارلیمنٹ اور مشہور ٹی وی ہوسٹ عامر لیاقت حسین کا انتقال ۔ فائل فوٹو ۔

    Aamir Liaquat Hussain Dies : عمران خان کی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور مشہور ٹی وی ہوسٹ عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے ہیں۔ عامر لیاقت تیسری شادی اور طلاق کے حوالے سے کافی تنازعات کا شکار تھے۔

    • Share this:
      اسلام آباد : عمران خان کی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور مشہور ٹی وی ہوسٹ عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے ہیں۔ عامر لیاقت تیسری شادی اور طلاق کے حوالے سے کافی تنازعات کا شکار تھے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق عامر لیاقت کو تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا ، جہاں ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد عامر لیاقت کے انتقال کی تصدیق کردی۔ خیال رہے کہ عمران خان کی پارٹی سے قومی اسملبی کے رکن بننے والے عامر لیاقت، شہباز شریف کی حکومت بننے کے بعد پی ٹی آئی سے علاحدگی اختیار کر لی تھی ۔

      پاکستانی میڈیا جیوز نیوز کی ایک رپورٹ میں ملازم کے حوالے سے بتایا گیا ہے عامر لیاقت کی گزشتہ رات طبیعت خراب ہوگئی تھی، ان کےدل میں تکلیف ہورہی تھی، انہیں اسپتال جانے کا کہا گیا، لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عامر لیاقت کو  ان کے گھر خداداد کالونی سے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ وہیں اسپتال کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔

       

      یہ بھی پرھئے: ہندوستان سے افغانستان جا رہی مدد لوٹ رہا ہے پاکستان، رپورٹ میں ہوا انکشاف


      واضح رہے کہ عامرلیاقت 5 جولائی 1971 کو پیدا ہوئے ۔ وہ 2002 سے 2007 تک پاکستان کے قومی اسمبلی کے ممبر رہے۔ عامرلیاقت حسین مشرف دور میں وزیرمملکت بھی رہے تھے ۔ 2018 میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ عامر لیاقت پہلی مرتبہ ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

      عامر لیاقت حسین نے تین شادیاں کی تھیں ۔ پہلی شادی سیدہ بشریٰ اقبال، دوسری سیدہ طوبیٰ اور تیسری دانیہ سے کی تھی ۔ عامر لیاقت نے پہلی شادی ڈاکٹر بشریٰ سے کی تھیں، جن سے انہیں دو نوجوان بچے بھی ہیں، جن کی عمریں 20 سال سے زائد ہیں۔ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 میں تصدیق کی تھی کہ شوہر نے انہیں طلاق دے دی۔

       

      یہ بھی پڑھئے :  پاکستان میں رات 8.30 بجےکےبعدبازاربندکافیصلہ، رات 10 بجےکےبعد شادی تقریبات.....!


      اس کے بعد عامر لیاقت نے دوسری شادی ماڈل و اداکارہ طوبیٰ انور سے جولائی 2018 میں کی تھی جو ان سے کئی سال کم عمر تھیں اور دونوں کی شادی 4 سال سے بھی کم عرصے تک چلی۔ گزشتہ سال فروری میں طوبیٰ انور نے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے عامر لیاقت سے خلع لے لی ہے ۔ تاہم عامر لیاقت مسلسل اس کی تردید کرتے رہے۔

      وہیں عامر لیاقت نے تیسری شادی فروری 2022 میں بہاولپور کی 18 سالہ لڑکی دانیہ شاہ سے کی تھی، جنہوں نے رواں ماہ مئی کے آغاز میں خلع کے لیے وہاں کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: