اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Exclusive: پاکستان کا اعتراف، ممبئی کے 26/11 حملے میں شامل تھے لشکر طیبہ کے 11 دہشت گرد

    پاکستان کا اعتراف، ممبئی کے 26/11 حملے میں شامل تھے لشکر طیبہ کے 11 دہشت گرد

    پاکستان کا اعتراف، ممبئی کے 26/11 حملے میں شامل تھے لشکر طیبہ کے 11 دہشت گرد

    26/11 Mumbai Attack: ہندوستان کے مسلسل دباو بنانے پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو اپنے گھٹنے ٹیکنے ہی پڑے، اس لئے ہی پاکستان نے 26/11 کے حملے میں شامل دہشت گردوںکے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

    • Share this:
      کراچی: پاکستان (Pakistan) کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (FIA) نے بدھ کو اعتراف کیا ہے کہ ہندوستان کی اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں ہوئے 26/11 دہشت گردانہ حملے (26/11 Mumbai Attack) میں پاکستان کے دہشت گردوں کا ہاتھ تھا۔ ایف آئی نے اس بات کا اعتراف کرلیا ہے کہ ممبئی واقع تاج ہوٹل (Taj Hotel) پر ہوئے دہشت گردانہ حملوں کو لشکر طیبہ کے 11 دہشت گردوں نے انجام دیا ہے۔

      دراصل، ہندوستان کے مسلسل دباو بنانے پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو اپنے گھٹنے ٹیکنے ہی پڑے۔ اس لئے ہی پاکستان نے 26/11 کے حملے میں شامل دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت پاکستان نے ان دہشت گردوں کو موسٹ وانٹیڈ قرار دے دیا ہے۔ پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (FIA) نے موسٹ وانٹیڈ کی نئی فہرست تیار کی ہے اور اس فہرست میں ممبئی کے حملے میں شامل 11 دہشت گردوں کے نام بھی شامل کئے ہیں۔

      حملے کو انجام دینے والے دہشت گردوں کے نام

      حملے میں شامل بوٹ خریدنے والے دہشت گرد ملتان کے محمد امجد خان ابھی ملک میں ہیں، اس بات کا پاکستان نے اعتراف کیا ہے۔ اس فہرست میں 26/11 حملوں کو لے کر جانکاری دی گئی ہے کہ تاج ہوٹل میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کو انجام دینے والی کشتی میں 9 کرو ممبرس تھے۔

      کیا ہوا تھا 26 نومبر 2008 کو؟

      واضح رہے کہ 26 نومبر 2008 کو دہشت گردوں نے ممبئی کے تاج ہوٹل سمیت 6 مقامات پر حملہ کردیا تھا۔ حملے میں تقریباً 160 لوگوں نے اپنی جان گنوائی۔ سب سے زیادہ لوگ چھترپتی شیوا جی ٹرمنل میں مارے گئے۔ جبکہ تاج محل ہوٹل میں 31 لوگوں کو دہشت گردوں نے اپنا شکار بنایا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: