உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کا الزام- ہندوستان نے کرایا حافظ سعید کے گھر کے باہر دھماکہ، RAW سے وابستہ ہے ماسٹر مائنڈ

    پاکستان کا الزام- ہندوستان نے کرایا حافظ سعید کے گھر کے باہر دھماکہ، RAW سے وابستہ ہے ماسٹر مائنڈ

    پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) معید یوسف (Moeed Yusuf) نے اتوار کو الزام لگایا کہ 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملے (Mumbai Attacks) کے ماسٹر مائنڈ اور ممنوعہ جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے گھر کے باہر ایک طاقتور بم دھماکہ (Bomb Blast) کے پیچھے ایک ہندوستانی شہری کا ہاتھ تھا۔

    • Share this:
    اسلام آباد: پاکستان (Pakistan) نے لاہور میں دہشت گردی کے سربراہ حافظ سعید (Hafiz Saeed) کے گھر کے باہر بم دھماکہ کرانے کا ایک بار پھر سے ہندوستان پر الزام لگایا ہے۔ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) معید یوسف (Moeed Yusuf) نے اتوار کو الزام لگایا کہ 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملے (Mumbai Attacks) کے ماسٹر مائنڈ اور ممنوعہ جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے گھر کے باہر ایک طاقتور بم دھماکہ (Bomb Blast) کے پیچھے ایک ہندوستانی شہری کا ہاتھ تھا۔

    پنجاب پولیس سربراہ اور اطلاعات ونشریات کے وزیر فواد چودھری کے ساتھ یہاں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے، این ایس اے یوسف نے دعویٰ کیا کہ حملے کا ماسٹر مائنڈ ’ایک ہندوستانی شہری ہے‘، جس کا خفیہ ایجنسی را سے تعلق ہے۔ این ایس اے معید یوسف نے کہا، ’ان دہشت گردوں کے پاس سے برآمد کئے گئے الیکٹرانک آلات، فورنسک تجزیہ کے ذریعہ ہم نے ماسٹر مائنڈ اور دہشت گردانہ حملے کے آپریٹروں کی پہچان کی ہے۔

    را سے وابستہ ہے دھماکے کا ماسٹر مائنڈ: پاکستان

    این ایس اے یوسف معید نے کہا، ’ہمیں آپ کو یہ مطلع کرنے میں کوئی شک یا اعتراض نہیں ہے کہ اہم ماسٹر مائنڈ ہندوستانی خفیہ ایجنسی را (ریسرچ اینڈ انالیسس ونگ) سے وابستہ ایک ہندوستانی شہری ہے اور ہندوستان میں ہے‘۔ حالانکہ انہوں نے مبینہ مشتبہ شخص کی شناخت اجاگر نہیں کی۔

    پاکستان (Pakistan) نے لاہور میں دہشت گردی کے سربراہ حافظ سعید (Hafiz Saeed) کے گھر کے باہر بم دھماکہ کرانے کا ایک بار پھر سے ہندوستان پر الزام لگایا ہے۔
    پاکستان (Pakistan) نے لاہور میں دہشت گردی کے سربراہ حافظ سعید (Hafiz Saeed) کے گھر کے باہر بم دھماکہ کرانے کا ایک بار پھر سے ہندوستان پر الزام لگایا ہے۔


    حکومت کے پاس مشتبہ افراد کی جانکاری

    معید یوسف نے کہا کہ  مختلف ایجنسیوں کے درمیان بہترین تال میل کے سبب حکومت کے پاس فرضی نام، حقیقی شناخت اور مشتبہ افراد کے مقام کے بارے میں اطلاع ہے۔ بعد میں وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ انہوں نے اپنی ٹیم کو دھماکے کی جانچ کے نتائج کے بارے میں آج قوم کو جانکاری دینے کا حکم دیا تھا اور کہا تھا کہ شہری اور فوجی خفیہ ایجنسیوں کے درمیان تال میل سے دہشت گردوں اور ان کے بین الاقوامی تعلقات کی پہچان کی گئی۔

    کب ہوا تھا بم دھماکہ

    لاہور کے جوہر ٹاون میں بورڈ آف ریوینیو (بی او آر) ہاوسنگ سوسائٹی میں واقع حافظ سعید کے گھر کے باہر 23 جون کو کار کے ذریعہ بم دھماکہ کیا گیا تھا۔ اس میں 3 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ 24 دیگر زخمی ہوئے تھے۔ کسی بھی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

    ہندوستان نے کیا کہا؟

    اس سے پہلے وزارت خارجہ پاکستان میں کچھ دہشت گردانہ حملوں میں ہندوستان کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرچکا ہے۔ ہندوستانی حکومت واضح طور پر کہہ چکی ہے کہ بین الاقوامی برادری پاکستان کے ہتکھنڈوں سے واقف ہے۔ اسلام آباد اسپانسرڈ ٹورازم کو کسی اور نے نہیں، بلکہ اس کے خود کی قیادت نے مانا ہے۔

     

     
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: