نئی دہلی: پاکستان زبردست اقتصادی بحران میں ڈوبا ہوا ہے۔ سیاسی بحران بھی کم برے دور سے نہیں گزر رہا ہے۔ باوجود اس کے وہ اپنی ناپاک حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے۔ پاکستانی فوج اکثر ہندوستان کے خلاف سازش میں لگی رہتی ہے۔ ذرائع سے ملی خبر کے مطابق، ہندوستان کو ایک اہم انٹلی جنس اِن پُٹ ملا ہے، جس کی بنیاد پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان چین سے ہندوستان کے کچھ اہم ایئر بیس کا سیٹلائٹ ڈاٹا جمع کر رہا ہے۔ اس میں ایئر بیس کی 0.6 میٹر ریزولیشن کی صلاحیت والی تصویر بھی شامل ہے۔ یعنی پاکستان ہندوستان کے ایئربیس کا ہائی ریزولیشن تصویر چین سے مانگ رہا ہے۔
انٹلی جنس میں ملی خوفناک سازش
انٹلی جنس اِن پُٹ کے مطابق، پاکستان نے چین سے ہندوستانی فضائیہ کے ایئربیس کے ہائی ریزولیشن سیٹلائٹ امیج کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اسی سال مارچ میں پاکستان کے ڈی جی ایئر انٹلی جنس (آپریشن) نے بیجنگ کے پاکستان سفارتخانہ سے رابطہ کیا تھا اور پاکستانی سفارت خانہ اور پاکستانی فوج کے وہ افسر جو کہ چینی پی ایل اے دفتر میں تعینات ہیں، انہیں یہ فرمان جاری کیا کہ وہ چین پی ایل اے سے ہندوستانی فضائیہ کے ایئربیس کی ہائی ریزولیشن سیٹلائٹ تصاویر حاصل کریں۔
رپورٹ کے مطابق، جو تصاویر طلب کی گئی ہے، وہ 5 گنا 5 کلومیٹر کے آپریشن کوریج کے ساتھ ہونی چاہئے۔ یہی نہیں، سیٹلائنٹ پکچر کا ریزولیشن 6 میٹر کا ہونا چاہئے۔ رپورٹ کے مطابق، جن ہندوستانی فضائیہ کے ایئر فیلڈ کی تصاویر طلب کی گئی ہے، وہ ہیں سری نگر، آدم پور، انبالہ، بھج وغیرہ۔ پاکستان ہمیشہ اس بات پر نظریں مرکوز رکھتا ہے کہ ہندوستانی فوج کس طرح سے اپنے کو مضبوط کر رہی ہے، کیسے جدید ٹیکنالوجی کا ہتھیار کس جگہ پر تعینات کر رہی ہے؟
یہ بھی پڑھیں۔
Imran khan نے پاکستانی فوج کے دعوے کو کیا مسترد، کہا- انہیں تین متبادل دیئے گئے تھے
فوج میں سائبر سیکورٹی بریچ کا بھی معاملہ
وہیں ہندوستانی فوج میں سائبر سیکورٹی بریچ کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، کچھ ایسے وہاٹس اپ گروپ کے بارے میں آرمی انٹلی جنس کو جانکاری ملی ہے، جس میں فوجی افسروں اور ریٹائرڈ افسروں کے ساتھ ساتھ کچھ ایسے رکن بھی شامل ہوسکتے ہیں جو کہ پاکستانی انٹلی جنس آپریٹیو ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کی مانیں تو ایسے ہی ایک گروپ میں فوج کے افسران اور ریٹائرڈ افسران کے ساتھ ساتھ پاکستانی انٹلی جنس آپریٹیو یعنی کہ پاکستانی جاسوس بھی شامل ہیں۔ اِن پُٹ آنے کے بعد سے اس کی انٹرنل جانچ شروع کردی گئی ہے۔ سبھی کے فون چیک کئے جا رہے ہیں اور یہ بھی جانکاری جمع کی جارہی ہے کہ وہ شخص کس کے رابطے سے اس گروپ کا حصہ بن گیا۔
ویسے تو ہندوستانی فوج میں سوشل میڈیا گائڈ لائن کی سختی سے عمل کیا جاتا ہے۔ کسی بھی سروس والے فوجی افسر کے گروپ میں کوئی بھی ریٹائرڈ افسر نہیں ہوتے ہیں، لیکن یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد سے یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ سوشل میڈیا گائڈ لائن کی خلاف ورزی کیوں ہوئی۔ بہر حال پاکستان ہر ممکن کوشش کر رہا ہے کہ کیسے ہندوستانی فوج کی اہم جانکاریاں حاصل کریں، چاہے وہ چین کی مدد سے ہو یا پھر ان کے جاسوس کی مدد سے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔