ہوم » نیوز » عالمی منظر

گرودوارہ پر حملہ کے بعد سابق اہلیہ نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو لگائی لتاڑ ، کہی یہ بڑی بات

پاکستان کے ننکانہ صاحب گرودوارہ میں ہوئے حملے کی عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے شدید تنقید کی ہے ۔ ریحام خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان کی حکومت پر نشانہ سادھا۔

  • Share this:
گرودوارہ پر حملہ کے بعد سابق اہلیہ نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو لگائی لتاڑ ، کہی یہ بڑی بات
گرودوارہ پر حملہ کے بعد سابق اہلیہ نے عمران خان کو لگائی لتاڑ ، کہی یہ بڑی بات

پاکستان کے ننکانہ صاحب گرودوارے پر پتھراو کے واقعہ نے ایک مرتبہ پھر عمران خان حکومت کی پول کھول دی ہے ۔ عمران خان حکومت اپنے ملک میں رہ رہی اقلیتوں کو لے کر بھلے ہی دنیا کے سامنے ہمدرد ہونے کا دکھاوا کرتی ہو ، لیکن وہاں کے حالات بالکل بھی ٹھیک نہیں ہیں ۔ اقلیتوں پر مسلسل ظلم کئے جارہے ہیں ۔


پاکستان کے ننکانہ صاحب گرودوارہ میں ہوئے حملے کی عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے شدید تنقید کی ہے ۔ ریحام خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان کی حکومت پر نشانہ سادھا اور کہا کہ ایک ملک کے طور پر ہمیں ساتھ آکر ننکانہ صاحب گرودوارہ پر ہوئے بھیڑ کے اس حملے کی مذمت کرنی چاہئے ۔ یہ نا تو ہماری روایت ہے اور نہ ہی مستقبل میں ایسا ہونا چاہئے ۔ بیرون ممالک سے آنے والے لوگوں کیلئے اپنے ملک کی سرحد کھولنے سے پہلے اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہئے ۔



وہیں کانگریس لیڈر رندیپ سرجیوالا نے کہا کہ ننکانہ صاحب گرودوارہ پر حملہ انسانیت اور مذہبی اقدار کو شرمسار کرنے والا واقعہ ہے ۔ اس حملے کیلئے براہ راست پاکستانی حکومت ذمہ دار ہے ۔ اس واقعہ کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ پاکستان کی حکومت ننکانہ صاحب کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔


وہیں مشہور نغمہ نگار جاوید اختر نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں مسلم شدت پسندوں نے جو کیا وہ پوری طرح سے قابل مذمت ہے ۔ دوسری کمیونٹی کے کمزور لوگوں کے ساتھ اس طرح کا رویہ تیسرے درجے کا ہے ۔ اداکارہ سورا بھاسکر نے کہا کہ ننکانہ صاحب گرودوارے پر حملہ شرمناک ، گھنونا اور ناانصافی ہے ۔ حملہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے ۔ امید ہے کہ ملزمین کی فورا گرفتاری ہوگی ۔
First published: Jan 04, 2020 08:29 PM IST