پاکستان نے پھر اٹھایا کشمیر کا مسئلہ، تیسرے فریق کی ثالثی کا کیا مطالبہ
پاکستان نے پھر اٹھایا کشمیر کا مسئلہ، تیسرے فریق کی ثالثی کا کیا مطالبہ۔ (علامتی تصویر)
کشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کرنے اور جموں کشمیر کو دو مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں تقسیم کرنے کے مودی حکومت کے فیصلے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید خراب ہوگئے ہیں۔
پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ متنازعہ ایشوز کو حل کرنے کے لیے پھر سے تیسرے فریق کی ثالثی کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستانی علاقے میں امن کے قیام کے لیے عالمی برادری کے کردار اور تیسرے فریق کی ثالثی کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
ہندوستان پاکستان کے ساتھ کشمیر سمیت دیگر تنازعات کے حل کے لیے کسی بھی تیسرے فریق کی ثالثی کا ہمیشہ مخالف رہا ہے۔ ہندوستان کا یہ بھی ماننا ہے کہ جموں-کشمیر کا پورا علاقہ ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور پاکستان نے اس کے ایک حصے پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔ ایسے میں کسی بھی تیسرے ملک کو ہندوستان کے داخلی معاملات میں دخل اندازی کا حق نہیں ہے۔ بلوچ نے صحافیوں سے کہا، پاکستان-ہندوستان تعلقات اور امریکہ سمیت کسی تیسرے فریق کی جانب سے اس میں ثالث کا رول ادا کرنے کے بارے میں پاکستان ہمیشہ یہ مانتا ہے کہ ہم کشمیر سمیت ہر تنازعات پر عالمی برادری کے رول کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
کشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کرنے اور جموں کشمیر کو دو مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں تقسیم کرنے کے مودی حکومت کے فیصلے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید خراب ہوگئے ہیں۔ اس قدم سے بوکھلائے پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ سفارتکاروں کی تعدادمیں کمی کردی ہے اور ہندوستانی ہائی کمیشن کو اپنے یہاں سے بے دخل کردیا۔ اس وقت کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات بھی قریب قریب ٹھپ پڑے ہوئے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔