ہوم » نیوز » عالمی منظر

بڑی خبر: پاکستان ایئر فورس کا فائٹر جیٹ ہوا حادثہ کا شکار، بال بال بچا پائلٹ

پاکستان ایئر فورس (Pakistan Air Force) کا فائٹر جیٹ جے ایف -17 (Jet JF-17) منگل کو اٹاکا میں پنڈی گھیب کے نزدیک کریش ہوگیا ہے۔ یہ اطلاع پاکستان ایئر فورس کی طرف سے دی گئی ہے۔

  • Share this:
بڑی خبر: پاکستان ایئر فورس کا فائٹر جیٹ ہوا حادثہ کا شکار، بال بال بچا پائلٹ
پاکستان ایئر فورس کا فائٹر جیٹ ہوا حادثہ کا شکار، بال بال بچا پائلٹ

اسلام آباد: پاکستان ایئر فورس (Pakistan Air Force) کا فائٹر جیٹ جے ایف-17 (Jet JF-17) منگل کو اٹاک می پنڈی گھیب کے نزدیک حادثہ کا شکار ہو گیا ہے۔ یہ اطلاع پاکستانی ایئر فورس کی طرف سے دی گئی ہے۔ اس حادثہ میں پائلٹ محفوظ نکلنے میں کامیاب رہا ہے۔ پی اے ایف نے اپنے بیان میں جیٹ کا نام نہیں بتایا ہے۔ میڈیا میں آئی خبر کے مطابق، فائٹر جیٹ کا نام جے ایف -17 تھا۔ یہ ایک چینی جیٹ ہے۔ اس سال اب تک پاکستان کے پانچ جیٹ کریش ہوچکے ہیں۔


جیٹ ایک روٹین مشن پر تھا، کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوا


یہ حادثہ اس وقت ہوا جب جیٹ ایک روٹین مشن پر تھا۔ شکر ہے کہ اس حادثہ میں کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ پی اے ایف نے اس کریش کی جانچ کے احکامات دے دیئے ہیں۔




جنوری میں ایف ٹی -7 ایئر کرافٹ ہوا تھا کریش

جنوری ماہ میں میاں والی کے قریب ٹریننگ مشن پر ایک ایئر کرافٹ کریش ہوگیا تھا۔ وہ پی اے ایف کا ایف ٹی-7 ایئر کرافٹ تھا۔ اس حادثے میں پائلٹ اسکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عباد الرحمن کی موت ہوگئی تھی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 15, 2020 11:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading