پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنس کی ایئر ہوسٹس کناڈا میں لاپتہ: جانیں پورا معاملہ
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنس (PIA) کی ایک ایئر ہوسٹس لاپتہ ہوگئی ہے۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایئر ہوسٹس کناڈا کی شہریت کیلئے ایئرپورٹ سے فرار ہوگئی۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنس (PIA) کی ایک ایئر ہوسٹس لاپتہ ہوگئی ہے۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایئر ہوسٹس کناڈا کی شہریت کیلئے ایئرپورٹ سے فرار ہوگئی۔
ملیشیا (Malaysia) میں طیارہ ضبط ہونے کے بعد دنیا بھر میں کرکری کرانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنس (PIA) کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ (PIA) کی ایک ایئر ہوسٹس کناڈا میں لاپتہ ہوگئی ہے۔ ذرائع کا حوالی دیتے ہوئے ڈان نیوز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیر کو ٹورنٹو میں پی آئی اے (PIA) پرواز پی کے -797 کے اترنے کے بعد ایئر ہوسٹس کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی۔
ذرائع نے کہا کہ معاملہ کناڈا میں پی آئی اے (PIA) کے اسٹیشن منیجر کے سامنے لایا گیا جنہوں نے بعد میں ایئرپورٹ اتھارٹی کو اپنے سینئر کو اطلاع کئے بغیر ایئر ہوسٹس کی غیر موجودگی کے بارے میں اطلاع دی۔ جواب میں پی آئی اے (PIA) کے منیجر نے اس واقعے کی محکماتی جانچ شروع کی ہے اور کناڈائی امیگریشن کو مبینہ ایئر ہوسٹس کے لاپتہ ہونے کے بارے میں اطلاع دی ہے۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایئر ہوسٹس کناڈا کی شہریت کیلئے ایئرپورٹ سے فرار ہوگئی۔ ابھی دو دن پہلے PIA کا ایک طیارہ پر کام کرنے والا ملازم بھی کناڈا پہنچ کر لاپتہ ہو گیا تھا۔ بتادین کہ ملیشیا میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنس نے بڑی شرمندگی کے بعد ایک آئرش جیٹ کمپنی کو 70 لاکھ امریکی ڈالر کی ادائیگی کی تھی۔ پی آئی اے (PIA) کے اس طیارے کو ملیشیا میں پٹے کی رقم کو لیکر ہوئے تنازعہ کے بعد ضبط کر لیا گیا تھا۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔