ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان ایئرلائنس کیبن کرو۔ایئر ہوسٹیس کابریتھ ٹیسٹ لازمی، کاک پٹ میں گھٹیا حرکت کی ملی تھی شکایت

پی آئی اے انتظامیہ نے یہ فیصلہ ان پائلٹوں اور کیبن کرو کے لئے لیا جو ڈیوٹی شروع کرنے سے پہلے کسی بھی قسم کا نشہ کرلیتے ہیں۔ ظاہر ہے اس سے غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے پائلٹوں اور کرو ممبر پر لگام کسی جاسکے گی۔

  • Share this:
پاکستان ایئرلائنس کیبن کرو۔ایئر ہوسٹیس کابریتھ ٹیسٹ لازمی، کاک پٹ میں گھٹیا حرکت کی ملی تھی شکایت
ایئر ہوسٹس کو بھی کرانا ہوگا یہ ٹیسٹ

پاکستان ایئرلائنس (Pakistan Airlines) پر مانوں گرہن لگ گیا ہو۔ گزشتہ مہینے اس کے پائلٹوں کے لائسنسن فرضی پائے گئے۔ دو ماہ پہلے پاکستان کے ایوی ایشن منسٹر غلام سرور نے پارلیمنٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ملک کے 40 فیصدی پائلٹوں کے پاس فرضی لائسنس ہیں۔ اس کے بعد پاکستانی پائلٹوں کی نوکریاں الگ۔الگ ملکوں کی ایئرلائنس سے چلی گئیں۔ پی آئی اے کو ہر مہینے کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہاہے۔ ایسے میں پی آئی اے کے کاکپٹ میں اسموکنگ کی شکایت سامنے آئی ہے۔ حالانکہ پی آئی اے نے اسے سنجیدگی سے لیا ہے اور کیبن کرو پر لگام لگانے کا سخت فیصلہ لیا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق اب فلائٹ میں سوار ہونے سے پہلے سبھی پائلٹوں اور کیبن کرو کا بریتھ اینالائزر ٹیسٹ لازمی طور پر کرایا جائے گا۔


نشیڑیوں پر لگام کسنے کیلئے اٹھایا جارہا ہے قدم

پی آئی اے انتظامیہ نے یہ فیصلہ ان پائلٹوں اور کیبن کرو کے لئے لیا جو ڈیوٹی شروع کرنے سے پہلے کسی بھی قسم کا نشہ کرلیتے ہیں۔ ظاہر ہے اس سے غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے پائلٹوں اور کرو ممبر پر لگام کسی جاسکے گی۔ بریتھ اینالائزر ٹیسٹ لازمی کرکے پی آئی اے اپنی شبیہ دنیاوی سطح پر سدھارنا چاہتا ہے۔ پی آئی اے نے گزشتہ ہفتے مانا تھا کہ اس سرکاری ایئر لائنس کی شبیہ سدھارنے کیلئے کچھ سخت قدم اٹھانے پڑیں گے۔


ایئر ہوسٹس کو بھی کرانا ہوگا ٹیسٹ
پی آئی اے نے انٹرنیشنل شبیہ کے دباؤ میں آکر بریتھ ٹیسٹ کو بہت ہی جلدبازی میں نافذ کر دیا ہے۔ پئ آئی اے نے لازمی طور پر کچھ دن پہلے بریتھ اینالائزر ٹیسٹ پر صرف خیال کی بات کہی لیکن اب اسے فوری طور پر نافذ کر دیا ہے۔

دراصل کچھ ہی دن پہلے پی آئی اے کی ایک انٹرنیشنل فلائٹ اور کیبن کرو کے اسموکنگ کرنے کی خبریں آئی تھیں۔ گزشتہ سال بھی کچھ پائلٹس پر نشے میں ڈیوٹی پر آنے کے الزام لگ چکے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ایئر ہوسٹس کو بھی بریتھ اینالائزر ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔
Published by: Sana Naeem
First published: Aug 02, 2020 09:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading