ہوم » نیوز » عالمی منظر

عید سے پہلے پاکستان میں مہنگائی کی ایک اور مار، ہوائی کرایہ میں 41 فیصد کا اضافہ

دی ٹریبون کے مطابق کرایہ میں اضافہ کےبعد لاہور اور کراچی کے درمیان آنے جانے کا ٹکٹ 39500 روپے ہوگیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 29, 2019 05:03 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عید سے پہلے پاکستان میں مہنگائی کی ایک اور مار، ہوائی کرایہ میں 41 فیصد کا اضافہ
علامتی تصویر

ڈالر کے مضبوط ہونے اورایندھن کی قیمت میں اضافہ سے پاکستان کی سرکاری ہوائی سروس  پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنس (پی آئی اے) سمیت دیگر کمپنیوں نے کرایہ میں 41 فیصد تک اضافہ کیا ہے۔ دی ٹریبون کے مطابق کرایہ میں اضافہ کےبعد لاہور اور کراچی کے درمیان آنے جانے کا ٹکٹ 39500 روپے ہوگیا ہے۔ پہلے یہ 28 ہزار روپئے ہی تھا۔ اس طرح کرایہ میں ساڑھے گیارہ ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ دنوں میں عید الفطر ہے اور کرایہ میں زبردست اضافہ سے مسافروں کو مزید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ملک میں مہنگائی پہلے سے ہی آسمان چھو رہی ہے۔

پاکستا ن میں عید الفطر کی چھٹی چار سے سات جون تک ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے جانے کے ہوائی کرایہ میں اضافہ کے بعد 31 ہزار روپے ہوگیا ہے۔ اس راستے پر ائر بلیو کا کرایہ 32500 روپے اور سرینا ائر پاکستان کا 39500 روپے ہے۔ دو ماہ پہلے لاہور سے کراچی کا ایک طرف کا کرایہ 14 ہزار روپے سے17 ہزار روپئے کے درمیان تھا جبکہ آنےجانے کا 28 ہزار روپے تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے، ائر بلیو اور سرینا ائر نے گھریلو پرواز میں کمی کی ہے۔

First published: May 29, 2019 05:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading