உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    الجزیرہ کی رپورٹر کی موت پر شہباز شریف نے ہندوستان کو گھسیٹا، پاکستانیوں نے لگائی اپنے وزیر اعظم کی کلاس

    الجزیرہ کی رپورٹر کی موت پر شہباز شریف نے ہندوستان کو گھسیٹا

    الجزیرہ کی رپورٹر کی موت پر شہباز شریف نے ہندوستان کو گھسیٹا

    Al Jazeera Reporter Shirin Abu Akleh death, Shahbaz Sharif: واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے ویسٹ بینک علاقے میں ایک تلاشی مہم کے دوران گولی باری میں الجزیرہ کی صحافی شیریں ابو عقیلیہ کی موت ہوگئی تھی۔ اس حادثہ میں ایک دیگر صحافی شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا۔ اپنی صحافی کی موت کا ذمہ دار الجزیرہ نے اسرائیلی فوج کو ٹھہرایا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کا شاید ہی کوئی ایسا دن نکلتا ہو، جس میں وہ ہندوستان کا ذکر نہ کرتا ہو۔ چاہے ملک کے اندر کا معاملہ ہو یا پھر کوئی بین الاقوامی معاملہ ہو، بغیر ہندوستان کا نام لئے اسی کی بات پوری نہیں ہوتی۔ اب پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف (Shahbaz Sharif) نے الجزیرہ (Al Jazeera) کی صحافی شیریں ابو اکلیہ (Shirin Abu Akleh) کی موت کے معاملے میں بھی کسی وجہ سے ہندوستان کا نام بھی گھسیٹ لیا ہے۔

      واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے ویسٹ بینک علاقے میں ایک تلاشی مہم کے دوران گولی باری میں الجزیرہ کی صحافی شیریں ابو اکلیہ کی موت ہوگئی تھی۔ اس حادثہ میں ایک دیگر صحافی شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا۔ اپنی صحافی کی موت کا ذمہ دار الجزیرہ نے اسرائیلی فوج کو ٹھہرایا ہے۔ اس حادثہ کے بعد شیریں کو دنیا بھر سے لوگوں نے خراج عقیدت پیش کی۔ اب اس معاملے میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ہندوستان کا نام بھی جوڑ لیا ہے۔



      شہباز شریف نے بدھ کو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ الجزیرہ کی صحافی شیریں کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہوئی موت کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مظلوم لوگوں کی کہانیاں سنانے والے کو چپ کرانا اسرائیل کے ذریعہ فلسطین اور ہندوستان کے ذریعہ مقبوضہ کشمیر میں یہ ایک منصوبہ بند حکمت عملی کا حصہ ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      عمران خان پر بڑا الزام، شہباز شریف نے کہا- لوگوں کے دلوں میں گھول رہے ہیں زہر

      اس پورے معاملے میں ہندوستان کا نام لینے کے بعد شہباز شریف پر پاکستان کے لوگ ہی نشانہ سادھ رہے ہیں۔ ان کے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ایک شخص نے لکھا کہ شہباز شریف اپنے اگلے ٹوئٹ میں بلوز صحافیوں کے اغوا، ظلم اور قتل کی بھی مذمت کرنا، جنہیں پاکستانی فوج کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا تھا۔

      وہیں ان کے اس ٹوئٹ کو لے کر لوگ شہباز شریف کو دھوکے باز قرار دے رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ گھنٹے پہلے ہندوستان کے ساتھ تجارت شروع کرنے کی اجازت دی اور اب قتل کے معاملے میں ہندوستان پر نشانہ سادھ رہے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: