پاکستان نے کشیدگی کے درمیان دی وزیر اعظم مودی کے طیارے کو اپنے ائیر اسپیس میں اڑنے کی اجازت

پاکستان کے بالاکوٹ میں ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ حملہ کئے جانے کے بعد سے پاکستان نے 26 فروری کو اپنا ائیراسپیس پوری طرح سے بند کر دیا تھا۔

Jun 11, 2019 09:00 AM IST | Updated on: Jun 11, 2019 09:00 AM IST
پاکستان نے کشیدگی کے درمیان دی وزیر اعظم مودی کے طیارے کو اپنے ائیر اسپیس میں اڑنے کی اجازت

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ پی ایم مودی کی فائل فوٹو۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے جاری کشیدگی کے درمیان ایک اچھی خبر ہے۔ پاکستان نے وزیر اعظم نریندر مودی کے طیارے کو کرغزستان جانے کے لئے اپنے ائیر اسپیس کا استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 13 اور   اور 14 جون کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے بشکیک جا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، ہندوستانی حکومت نے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ وزیراعظم کے طیارے کو نکلنے کے لئے وہ اپنے ائیر اسپیس کے استعمال کی اجازت دے۔ پیر کے روز پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ہندوستانی حکومت کی اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے منظوری دے دی۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی ایس سی او کے اجلاس میں موجود ہوں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس دوران وزیر اعظم مودی اور عمران خان کی ملاقات بھی ہو سکتی ہے۔

Loading...

غور طلب ہے کہ پاکستان کے بالاکوٹ میں ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ حملہ کئے جانے کے بعد سے پاکستان نے 26 فروری کو اپنا ائیراسپیس پوری طرح سے بند کر دیا تھا۔ بعد میں 11 میں سے صرف دو راستوں کو کھولا گیا تھا۔ یہ دونوں راستے جنوبی پاکستان کے اوپر سے ہو کر گزرتے ہیں۔

Loading...