اسلام آباد: پاکستان (Pakistan) کا اینٹی کرپشن واچ ڈاگ نے جمعرات کو بے دخل وزیر اعظم عمران خان (Imran Khan) کی اہلیہ کی قریبی دوست فرح خان (Farah Khan) کے خلاف آمدنی سے زیادہ غیر قانونی جائیداد معاملے میں جانچ کے احکامات دے دیئے ہیں۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق، لاہور کی بدعنوانی مخالف نگرانی ادارہ کے ڈی جی کو فرح خان کے خلاف جانچ شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھی کہ پاکستان میں نئی حکومت بننے کے بعد فرح خان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ ان کے شوہر احسن جمیل گجر پہلے ہی امریکہ جاچکے ہیں۔ اس لئے وہ 3 اپریل کو ہی دبئی پہنچ گئی تھی۔ اسی دن پاکستان قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے ذریعہ لائی گئی تحریک عدم اعتماد خارج کی گئی تھی۔
600 کروڑ کا گھوٹالہ
اپوزیشن کا الزام ہے کہ فرح خان نے افسران کو من پسند عہدہ دلا کر موٹی رقم کمائی ہے۔ یہ پاکستان کا سب سے بڑا گھوٹالہ ہے اور فرح خان نے 600 کروڑ پاکستانی روپئے وصول کئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی اور پاکستان مسلم لیگ (پی ایم ایل-این) نائب صدر مریم نواز کا دعویٰ ہے کہ فرح خان کی بدعنوانی عمران خان اور بشریٰ کی شہہ پر چل رہی تھی۔ عمران خان کو ڈر ہے کہ اقتدار ہاتھ سے جاتے ہی ان کی بدعنوانی سامنے آسکتی ہے۔
تمام گھوٹالوں کی جڑ فرح خان: مریم نواز
فرح خان کے بھاگنے کے بعد PML-N کی لیڈر مریم نواز نے کہا تھا کہ فرح خان تمام گھوٹالوں کی جڑ ہے۔ اس نے پنجاب صوبہ میں ٹرانسفر پوسٹنگ سے ہی 6 ارب روپئے کمائے ہیں۔ اس کے بینی گالا (عمران خان کی رہائش گاہ) سے رابطے ہیں۔ حال ہی میں ہٹائے گئے پنجاب کے گورنر چودھری سرور اور عمران خان کے پرانے دوست اور پی ٹی آئی کے لئے پیسے کا انتظام کرنے والے علیم خان کا بھی الزام ہے کہ فرح خان نے پنجاب میں سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے ذریعہ ٹرانسفر-پوسٹنگ کراکر اربوں روپئے کمائے ہیں۔ دوسری جانب، ایسی بھی خبریں ہیں کہ عمران خان کے عہدے سے ہٹتے ہی ان کے کئی دیگر قریبی بھی ملک چھوڑ کر جانے کا منصوبہ بنا چکے ہیں۔ (ایجنسی اِن پُٹ)
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔