معین الحق ہندوستان میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر مقرر

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان ہمارے لئے اہم ملک ہے، لہذا معین الحق کو نئی دہلی بھیجا جا رہا ہے۔

May 21, 2019 04:11 PM IST | Updated on: May 21, 2019 04:13 PM IST
معین الحق ہندوستان میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر مقرر

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان: فائل فوٹو۔

 پاکستان نے سفارت کار معین الحق کو ہندوستان میں اپنا نیا ہائی کمشنر مقرر کیا ہے اور جلد ہی دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات شروع ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کو میڈیا کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اہم تقرری ہے کیونکہ ہندوستان میں انتخابی عمل تقریبا ختم ہو چکا ہے اور انتخابات کے بعد دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان بات چیت کا نیا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہمارے لئے اہم ملک ہے، لہذا معین الحق کو نئی دہلی بھیجا جا رہا ہے۔ معین الحق فی الحال فرانس میں پاکستان کے سفیر ہیں۔ سہیل احمد کی پاکستان کے نئے سکریٹری خارجہ کے طور پر تقرری کے بعد سے ہی ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمشنر کا عہدہ خالی تھا۔

قریشی نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو ہندوستان، چین اور جاپان سمیت تقریباً 18 ممالک میں حالیہ ہائی کمشنروں / سفیروں کی تقرری کی منظوری دے دی۔ قریشی نے امید ظاہر کی کہ نو تقررسفیر / ہائی کمشنر دنیا بھر میں پاکستان کی نرم شبیہ بنانے میں اہم  کردار نبھائیں گے۔

Loading...

Loading...