ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان سے آئی بڑی خبر، فوجی سربراہ باجوہ کو ستا رہا ہے ہندوستان کے جوابی حملے کا ڈر!۔

فوجی سربراہ باجوہ نے بدھ کے روز پاکستان کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ویڈیو کال سے بات چیت کی۔ اس میں باجوہ نے ہندوستان کی جوابی کارروائی کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

  • Share this:
پاکستان سے آئی بڑی خبر، فوجی سربراہ باجوہ کو ستا رہا ہے ہندوستان کے جوابی حملے کا ڈر!۔
پاکستان کے فوجی سربراہ قمر جاوید باجوہ کو ہندوستانی فوج کے حملے کا ڈر ستا رہا ہے

منگل کے روز پاکستان کے جنگی طیارے ہندوستانی سرحد میں گھس آئے تھے جنہیں ہندوستانی فضائیہ نے واپس بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا۔ فی الحال، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سرحد پر کافی کشیدگی چل رہی ہے اور اس بیچ سرحد پار سے خبر آ رہی ہے کہ پاکستان کے فوجی سربراہ قمر جاوید باجوہ کو ہندوستانی فوج کے حملے کا ڈر ستا رہا ہے۔


جیو ٹی وی کی ویب سائٹ پر شائع خبر کے مطابق، فوجی سربراہ باجوہ نے بدھ کے روز پاکستان کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ویڈیو کال سے بات چیت کی۔ اس میں باجوہ نے ہندوستان کی جوابی کارروائی کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔


منگل کے روز پاکستان کے جنگی طیارے ہندوستان میں گھسے تھے جس میں سے ایک ایف 16  طیارے کو انڈین ائیرفورس نے مار گرایا تھا۔ حالانکہ اس کارروائی کے دوران ہندوستان کا جنگی طیارہ بھی حادثہ کا شکار ہو گیا تھا۔ اس کے بعد پاکستان نے ہندوستانی پائلٹ ابھینندن کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ ابھینندن کو لے کر ہندوستان نے پاکستان کو سخت انتباہ بھی دیا ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حالات معمول ہونے پر ابھینندن کو چھوڑنے کی بات کہی ہے۔


یہ بھی پڑھیں: پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا : جنگ چھڑی تو میرے اور نریندر مودی کے ہاتھ میں نہیں رہے گا کنٹرول
First published: Feb 28, 2019 11:29 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading