اسلام آباد: پاکستانی فوج (Pakistan Army) نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ اس نے لائن آف کنٹرول پر ہوائی علاقے کی مبینہ خلاف ورزی کرنے کے سبب ہندوستان کے ایک ’جاسوسی ڈرون (Drone) کو مار گرایا۔ پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ حادثہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر رکھچکری سیکٹر کا ہے۔ پاکستانی فوج (Pakistan Army) کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ حادثہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر رکھچکری سیکٹر (Rakhchikri Sector) کا ہے۔
پاکستان کئی بار کرچکا ہے ہندوستانی ڈرون گرانے کے جھوٹے دعوے
انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب ہندوستانی ڈرون کو مار گرایا گیا اس وقت ’ہندوستان کا جاسوسی ڈرون’ ایل او سی پاکستان کی سرحد کی طرف 650 میٹر تک اندر آگیا تھا۔ ہندوستان نے پاکستان کے ذریعہ ماضی میں کئے گئے اس طرح کے دعووں کو ازسر نو خارج کردیا تھا۔ گزشتہ ماہ، اپریل میں بھی پاکستانی فوج نے ایک ہندوستانی ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا کہ جب ہندوستانی ڈرون کو مار گرایا گیا اس وقت ’ہندوستان کا جاسوسی ڈرون’ ایل او سی پاکستان کی سرحد کی طرف 650 میٹر تک اندر آگیا تھا۔
ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات فی الحال انتہائی خراب
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان رشتے گزشتہ سال 26 فروری کو ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ پاکستان میں جیش محمد کے تربیتی کیمپوں پر بمباری کرنے کے بعد سے ماحول کشیدہ ہے۔ ہندوستان نے گزشتہ سال 14 فروری کو پلوامہ میں سی آرپی ایف کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے کا بدلہ لینے کے لئے بالاکوٹ پر ہوائی حملہ کیا تھا۔ پلوامہ حملے (Pulwama Attack) میں نیم فی دستوں اور سی آرپی ایف کے 40 جوان شہید ہوئے تھے۔ اس کے جواب میں پاکستان نے ہندوستانی فوجی ٹھکانوں پر 27 فروری کو حملہ کرنے کی ناکام کوشش کی تھی۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان رشتے نئی دہلی کے جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 (Article 370) ختم کرنے کے فیصلے کے بعد سے اور بھی گراوٹ کے مرحلے میں ہیں۔ گزشتہ اگست میں یہ فیصلہ لیا گیا تھا۔ پاکستان نے اس کے بعد ہندوستان سے ڈپلومیٹک رشتے توڑ لئے تھے اور ہندوستانی ہائی کمشنر کو واپس بھیج دیا گیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔