نئی دہلی: پاکستانی کی فوج آنے والے دنوں میں سیز فائر کی سیز فائر خلاف ورزی کرسکتی ہے۔ کیونکہ دہشت گرد تنظیم پاکستانی فوج پر دباو بنا رہے ہیں۔ اس کا انکشاف خفیہ ذرائع نے سی این این-نیوز 18 سے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ذریعہ جموں وکشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بڑھانے کا امکان ہے۔ کیونکہ دہشت گرد تنظیمی فوج پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے کا دباو بنا رہے ہیں۔
سی این این-نیوز 18 کو ملی خفیہ جانکاری نے تصدیق کی کہ یہ دہشت گردانہ گروپ پاکستان پر اپنی دراندازی کا نظام کرنے کا دباو بنا رہے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ بڑی تعداد میں ٹریننگ کے لئے کیڈر پیشاور، بہاول پور اور مظفرآباد میں بیٹھے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ طالبان کے ذریعہ مجبور کئے جانے کے بعد کیڈر ننگرہار اور افغانستان کے دیگر سرحدی علاقوں سے واپس آگیا ہے۔
کیڈر کے ذریعہ دراندازی کا مطلب ہے کہ پاکستانی فوج لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے ان کو سپورٹ کرے گی۔ ذرائع نے کہا کہ ان کی طرف سے مسلسل گولہ باری ہندوستان کو جوابی کارروائی کرنے کے لئے مجبور کرے گی، جس سے سیز فائر کو بنائے رکھنا مشکل ہوجائے گا۔
اس سے قبل CNN-News18 نے بتایا تھا کہ کیسے انٹر-سروسیز انٹلی جنس (ISI) کی مدد سے پاکستان مقبوضہ کشمیر (PoK) علاقے کے تین الگ الگ گروپوں میں دہشت گردانہ کیمپ چلائے جا رہے ہیں۔ منشیرا، مظفرآباد اور کوٹلی میں کیمپ چلائے جا رہے ہیں، ذرائع نے کہا تھا کہ لشکر طیبہ (ایل ای ٹی)، جیش محمد (جے ایم)، البدر اور حرکت المجاہدین کے وہاں کیمپ چل رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمپ خاص طور پر آگے کے علاقوں میں لانچ پیڈ کے لئے فیڈر کے طور پر کام کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ادار پونا والا نے دی بڑی جانکاری، کہا- ہندوستان میں جلد آئے گی اومیکران اسپیشل ویکسین، چل رہا ہے کامیہ بھی پڑھیں۔RIL کے چیئرمین مکیش امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد سیکورٹی میں اضافہذرائع نے بتایا کہ کیمپوں میں پاکستان کے پنجاب سے بھرتی کئے گئے نوجوانوں کو ہتھیاروں کے استعمال اور خود کش حملوں کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ وہ سردیوں سے ٹھیک پہلے چلے جاتے ہیں اور سری نگر سے اوور گراونڈ ورکر (او جی ڈبلیو) ان کے آبزرور کے طور پر کام کرتے ہیں۔ CNN-News18 نے اس سے پہلے آئی ایس آئی (ISI) کے ایک ریٹائرڈ افسر سے بات کی تھی، جنہوں نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر اپنے بلو پرنٹ کا انکشاف کیا تھا۔
کیمپوں میں نوجوانوں کو دی جاتی ہے ہتھیار چلانے کی ٹریننگمشن کشمیر کو پھر سے سرگرم کر رہا تھا ISIافسر کے مطابق، علاقے میں وجود کے لئے آئی ایس آئی اپنے ‘مشن کشمیر‘ کو پھر سے سرگرم کر رہا تھا۔ افسر نے کہا تھا کہ آئی ایس آئی لشکر طیبہ (ایل ای ٹی)، جیش محمد (جے ایم)، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کچھ پاکستان حامی جنگجووں اور دیگر کا اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ ایک نیا اتحاد بنا رہا ہے، جس کا نام ولایہ ہند (آئی ایس ایچ پی) ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔