نئی دہلی: تمل ناڈو کے کنور میں ہندوستانی فوج کا MI17V5 ہیلی کاپٹر حادثے (Tamil Nadu Helicopter Crash) کا شکار ہوگیا۔ اس ہیلی کاپٹر حادثے میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف (Chief of Defence Staff Gen Bipin Rawat) جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 14 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ سی ڈی ایس جنرل بپن راوت فوج کے تیز طرار افسروں میں سے ایک شمار کئے جاتے تھے۔ ان کے بیانات سے چین اور پاکستان خوف کھاتے تھے۔ جنرل بپن راوت کی موت کی خبر کے بعد پاکستانی فوج کے اعلیٰ افسران کے بھی بیانات سامنے آرہے ہیں۔
پاکستانی فوج (Pakistan Army) نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ سے ٹوئٹ کیا، ’جنرل ندیم رضا، جنرل قمر جاوید باجوا اور سی او ایس ایس (چیف آف دی آرمی اسٹاف) ہندوستان میں ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے میں سی ڈی ایس جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر لوگوں کی افسوسناک موت پر اپنی احساسات ظاہر کرتے ہیں‘۔ فوج کے علاوہ پاکستان کی عوام بھی سی ڈی ایس بپن راوت کی موت کی خبر پر غم کا اظہار کر رہے ہیں‘۔

تمل ناڈو کے کنور میں ہندوستانی فوج کا MI17V5 ہیلی کاپٹر حادثے (Tamil Nadu Helicopter Crash) کا شکار ہوگیا۔ اس ہیلی کاپٹر حادثے میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 14 افراد کی موت ہوگئی ہے۔
ایک صارف نے ٹوئٹ کیا، ’سی ڈی ایس بپن راوت کی موت کی خبر سن کر صدمے میں ہوں۔ اس حادثے میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کے تئیں میری احساسات۔
تمل ناڈو کے کنور کے پاس ہندوستانی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور کئی دیگر افسران سوار تھے۔ بعد میں ہندوستانی فضائیہ نے تصدیق کی کہ جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور 11 دیگر افراد کی موت ہوگئی ہے۔
آفیشیل ذرائع نے کہا کہ ایم آئی-17 ویں 5 ہیلی کاپٹر سولر سے ویلنگٹن کے لئے روانہ ہوا اور عملے کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں 14 لوگ سوار تھے۔ سی ڈی ایس ویلنگٹن میں ڈیفنس اسٹاف کالج جا رہے تھے۔ فضائیہ نے کہا کہ حادثہ کی رپورٹ ’کورٹ آف انکوائری‘ کے احکامات دے دیئے گئے ہیں۔
قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔