ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان نے آصف غفور کو ہٹا کر بابر افتخار کو بنایا فوج کا نیا ترجمان ، جانیں کیوں اٹھایا یہ قدم

یہ اعلان فوجی سربراہ جنرل قمر باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ میٹنگ کےبعد کیا۔ اس میٹنگ میں فوج سے متعلق پیشہ ورانہ معاملوں پر بات چیت ہوئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 17, 2020 12:00 AM IST
  • Share this:
پاکستان نے آصف غفور کو ہٹا کر بابر افتخار کو بنایا فوج کا نیا ترجمان ، جانیں کیوں اٹھایا یہ قدم
میجر جنرل آصف غفور ۔ فائل فوٹو ۔

میجر جنرل بابر افتخار پاکستانی فوج کے میڈیا برانچ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے نئے ڈائرکٹر جنرل بنائے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے جنرل افتخار کے ڈائرکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ میجر جنرل آصف غفور کی جگہ لیں گے ۔ میجر جنرل غفور جنرل آفیسر کمانڈنگ اوکاڑہ کے طور پر نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔


ڈان نیوز ٹی وی نےبتایا کہ یہ اعلان فوجی سربراہ جنرل قمر باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ میٹنگ کےبعد کیا۔ اس میٹنگ میں فوج سے متعلق پیشہ ورانہ معاملوں پر بات چیت ہوئی۔آئی ایس پی آر کے سبکدوش ڈائرکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ اس عرصے میں جن لوگوں کے ساتھ میں جڑا رہا ، ان سبھی کا شکریہ۔ انہوں نے لکھا کہ میڈیا کو بہت خصوصی شکریہ۔ اپنے پاکستانی ساتھیوں کو ان کے پیار اور حمایت کے لئے میں ان کا شکریہ ادا کرنے سے قاصر ہوں۔


انہوں نے نئے ڈائرکٹر جنرل کو مبارک باد پیش کی۔ میجر جنرل آصف غفور نے اپنے نجی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک الوداعی پیغام میں عوام کو ان کی حمایت کے لئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ مضبوط رہیں ، پاکستان کےلئے اپنا کام جاری رکھیں۔ ان پر اللہ کی رحمت بنی رہی ۔

First published: Jan 17, 2020 12:00 AM IST