ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستانی فوج میں بڑی تبدیلی، لیفٹیننٹ جنرل شمشاد مرزا بنے نئے چیف آف جوائنٹ اسٹاف

لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا کا پرموشن اورپوسٹنگ اس ہفتےجوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمد حیات کے ریٹائرمنٹ سے قبل ہوئی ہے۔

  • Share this:
پاکستانی فوج میں بڑی تبدیلی، لیفٹیننٹ جنرل شمشاد مرزا بنے نئے چیف آف جوائنٹ اسٹاف
پاکستان کی جوائنٹ فوج کے نئے چیف لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرازا۔ تصویر: ٹوئٹر

اسلام آباد: پاکستانی فوج میں ایک بڑی تبدیلی ہوئی ہے۔ پاکستانی فوج نے پیرکوایک بڑا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی فوج کے جوائنٹ اسٹاف کا سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا کومقررکیا گیا ہے۔ اس کےعلاوہ دودیگرمیجرجنرل افسران کولیفٹیننٹ جنرل کی پوسٹ پرپرموٹ کیا گیا ہے۔علی امیراواں اورمحمد سعید، دونوں ہی افسرابھی تک میجرجنرل کے طورپرکام کررہے تھے، لہٰذا اس عہدے سے انہیں پرموٹ کرکےلیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان پاکستانی فوج نےاپنےایک بیان میں کیا ہے۔


پاکستانی فوج میں کی گئی ہیں اوربھی تبدیلیاں


ایک بیان میں کہا گیا 'لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا کوچیف آف جوائنٹ اسٹاف مقررکیا گیا ہے۔ علی امیراواں کوانسپکٹرجنرل کمیونی کیشن اینڈ انفارمیشن ٹکنا لوجی اورمحمد سعید کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا صدرمقررکیا گیا ہے'۔ دوسری تقرریوں کےعلاوہ لیفٹیننٹ جنرل محمدعامرکو ایڈجوٹنٹ جنرل مقررکیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے 'لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو ڈائریکٹرجنرل آف اسٹریٹجک پلانس ڈویژن فورس کا ڈائریکٹرجنرل مقررکیا گیا ہے۔ وہیں لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہرکومنگلا کاپرس کا کمانڈرمقررکیا گیا ہے۔ اس کےعلاوہ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کوپیشہ ورکاپرس کا کمانڈرمقررکیا گیا ہے'۔


جنرل قمرباجوہ کی مدت کارمیں بھی توسیع

یہ پرموشن اورپوسٹنگ اس ہفتے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمد حیات کے ریٹائرمنٹ سےقبل کی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے 21 نومبرکولیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کوجوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی مقررکیا۔ وہ 27 نومبرکواپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ عمران خان نے پاکستانی آرمی کےچیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت کارکوبھی تین سالوں کےلئے بڑھا دیا ہے۔ پہلے وہ اسی ہفتے ریٹائرہونے والے تھے۔ مدت کارمیں ہوئی توسیع کے بعد جنرل قمرباجوہ اب نومبر2022 میں ریٹائرہوں گے۔
First published: Nov 25, 2019 10:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading