ہوم » نیوز » عالمی منظر

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس سے پہلے پاکستان میں ڈرامہ شروع، پڑھیں تفصیل یہاں

پاکستان کی تحقیقاتی ایجنسیوں نے جمعرات کے روزدہشت گردی کی مالی مدد کرنے کے الزام میں کالعدم لشکرطیبہ اور جماعت الدعوۃ کے چار بڑے رہنماؤں کو گرفتار کرلیاہے۔

  • Share this:
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس سے پہلے پاکستان میں ڈرامہ شروع، پڑھیں تفصیل یہاں
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان۔

اسلام آباد پاکستان کی تحقیقاتی ایجنسیوں نے جمعرات کے روزدہشت گردی کی مالی مدد کرنے کے الزام میں کالعدم لشکرطیبہ اور جماعت الدعوۃ کے چار بڑے رہنماؤں کو گرفتار کرلیاہے۔جمعرات کے روزگرفتار ہونے والے لشکرطیبہ اورجماعت الدعوۃ کے چار اہم رہنماؤں میں پروفیسرظفراقبال، یحییٰ عزیز، محمد اشرف اور بد السلام شامل ہیں۔


پاکستان کی جانب سے یہ اقدام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس یعنی ایف اے ٹی ایف کے اجلاس سے پہلے اٹھایاہے۔ پیرس میں یہ اجلاس 12 اکتوبر سے 15 اکتوبرتک ہوگا۔یاد رہے کہ اس تنظیم نے گزشتہ سال جون میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا گیا تھا اوراسے اکتوبر2019 تک مکمل کرنے کے لئے ایک نشانہ مقررکیاگیاتھا اوراگرپاکستان اس نشانہ کوپورا نہیں کرتاہے تو اسے ایران اورشمالی کوریا کے ساتھ بلیک لسٹ میں شامل کیاجاسکتاہے۔


نیپ میں 'نمایاں پیشرفت' ہوئی


پاکستان کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان (نیپ) میں 'نمایاں پیشرفت' ہوئی ہے کیونکہ سی ٹی ڈی پنجاب کے ذریعہ دہشت گردوں کی مالی مدد کے جرم میں تنظیم لشکرطیبہ اور جماعت الدعوۃ کے اہم رہنماؤں کو گرفتار کیا گیاہے۔سی ٹی ڈی نے کہا کہ لشکرطیبہ اور جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید پہلے ہی دہشت گردوں کی مالی مدد کےالزامات میں مقدمے کا سامنا کررہاہے۔اب لشکرطیبہ اور جماعت الدعوۃ کے بڑے لیڈروں کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پنچاب پرانسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کی خاص نظر

پاکستانی میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی پنجاب میں دہشت گردوں کودی جانے والی مالی مدد کی جانچ میں مصروف ہے۔بتایاجارہاہے کہ آج گرفتارشدہ ملزمین نے دہشت گردوں کی مالی مدد کرکے کروڑروپئے جمع کرلیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایاگیا کہ 'ملزمان نے کئی ٹرسٹ تشکیل دیئے ، جو ان تنظیموں کے محاذ آرگنائزیشن کے طور پر کام کرتے تھے۔ حکومت نے پہلے ہی ان کے اثاثے منجمد کردیئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کا کہناہے کہ گرفتار شدہ افراد کو جمعہ کے روزعدالت میں پیش کیاجائیگا۔سی ٹی ڈی نے 17 جولائی کو سعید کو گرفتار کیا۔ اسے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا تھا۔
First published: Oct 10, 2019 10:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading