ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان میں مسجد میں اعتکاف پر بیٹھے لڑکے کے ساتھ ہوئی انتہائی شرمناک حرکت، ملزم گرفتار

تازہ معاملہ پنجاب کے صوبہ کے گجرات ضلع کا ہے۔ یہاں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے مسجد میں عبادت کیلئے بیٹھے ایک 15 سالہ لڑکے سے مبینہ طور پر زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ لڑکے کے والد شیراج حیسن نے تھانے میں معاملہ درج کرایا ہے۔ اس میں انہوں نے کہا ہے کہ جب میں اپنے بیٹے کو کھانا دینے مسجد گیا تو مجھے اپنے بیٹے کے چیخنے کی آواز سنائی دی اور وہ موقع پر پہنچے تو ملزم لڑکے سے زبردستی کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

  • Share this:
پاکستان میں مسجد میں اعتکاف پر بیٹھے  لڑکے کے ساتھ ہوئی انتہائی شرمناک حرکت، ملزم گرفتار
علامتی تصویر

پاکستان میں بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی جرائم رھم نہیں رہے۔ تازہ معاملہ پنجاب کے صوبہ کے گجرات ضلع کا ہے۔ یہاں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے مسجد میں عبادت کیلئے بیٹھے ایک 15 سالہ لڑکے سے مبینہ طور پر زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ لڑکے کے والد شیراج حیسن نے تھانے میں معاملہ درج کرایا ہے۔ اس میں انہوں نے کہا ہے کہ جب میں اپنے بیٹے کو کھانا دینے مسجد گیا تو مجھے اپنے بیٹے کے چیخنے کی آواز سنائی دی اور وہ موقع پر پہنچے تو ملزم لڑکے سے زبردستی کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ حالانکہ بچے کے والد کو دیکھ کر ملزم جائے واقعہ سے فرار ہوگیا۔ اردو پوائنٹ کی خبر کے حوالےسے بتایا گیا ہے کہ متاثر جو کہ نویں کلاس کا طالب علم ہے۔ وپ پوٹھی کی نورانی مسجد میں اعتکاف میں بیٹھا تھا۔ تبھی اس کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔ بچے کے والد نے کہا کہ مسجد میں میرے بچے کے ساتھ براسلوک کرنے کی کوشش کرنا بیحد بدقسمتی کی بات ہے۔ قصوروار کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔


اس واقعے کی ایف آئی آر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، جس کے بعد مقامی لوگ اس پر سخت  غصہ اور ناراض ہیں۔ لوگوں نے اس گھنونی حرکت کو کرنے والے شخص کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور حکومت سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔



تاہم اب پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ متاثر لڑکے کے والد کا کہنا ہے کہ تبریز نے ان کے بیٹے کے ساتھ گھنونی حرکت کرنے کی کوشش کی  لیکن وہ وقت پر وہاں پہنچ گئے  لہذا وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملزم کے اہل خانہ نے ہم سے صلح کی کوشش کی لیکن ہم نے انکار کردیا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ میں نے اس واقعے کی رپورٹ درج کروائی ہے اور پولیس ہمارا پورا ساتھ دے رہی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ملزم کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ماہ رمضان میں لوگ اکثر عبادت کے لئے ایک خاص جگہ کا انتخاب کرتے ہیں۔ تاکہ ان کی دعاؤں میں خلل نہ ہو۔ کچھ لوگ گھروں  میں تو وہیں  کچھ لوگ مسجد میں اعکاف کیلئے بیٹھتے  ہیں۔

 
First published: May 21, 2020 09:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading