عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک، امریکی ممبر پارلیمنٹ کو فون کرکے کی یہ بڑی اپیل
عمران خان کا ایک اور آڈیو لیک، امریکی ممبر پارلیمنٹ کو فون کرکے مانگی جان کی بھیک (AP)
Imran Khan Audio Leak: کبھی امریکہ پر ان کی سرکار کو گرانے کا الزام لگانے والے عمران خان اب اسی سے مدد مانگتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ عمران خان کی ایک مبینہ لیک آڈیو میں دعوی کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی چیف ایک امریکی ممبر پارلیمنٹ سے ان کی مدد کئے جانے کی بات کررہے ہیں ۔
اسلام آباد: کبھی امریکہ پر ان کی سرکار کو گرانے کا الزام لگانے والے عمران خان اب اسی سے مدد مانگتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ عمران خان کی ایک مبینہ لیک آڈیو میں دعوی کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی چیف ایک امریکی ممبر پارلیمنٹ سے ان کی مدد کئے جانے کی بات کررہے ہیں ۔ اس مبینہ آڈیو میں عمران امریکی ممبر پارلیمنٹ میکسین مور واٹرز سے بات کرتے نظر آرہے ہیں ۔ پاکستانی فوج اور سرکار کے نشانے پر آئے عمران خان امریکہ سے ان کیلئے کھڑا ہونے کی اپیل کررہے ہیں ۔
اس دوران سابق وزیراعظم کو امریکی مدد کی فریاد کرتے سنا جاسکتا ہے ۔ وہ بار بار کہہ رہے ہیں کہ امریکہ کو ان کی مدد کرنی چاہئے ۔ اس مبینہ آڈیو کو زوم میٹنگ کا بتایا جارہا ہے ۔ مبینہ آڈیو میں عمران کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ اس وقت ملک کے حالات بہت خراب ہیں ۔ اس وقت پاکستان اپنی تاریخ کے سب سے نازک دور سے گزر رہا ہے ۔
سابق فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں مارنے کی کوشش کی ۔ انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ان کی سرکار کو سازش کے تحت گرایا گیا ۔ عمران کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ہمارے لئے آواز اٹھانی چاہئے ۔ پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کو لے کر امریکہ کو آواز اٹھانی چاہئے ۔
عمران نے بتایا کہ کیسے فوج نے ان کی سرکار کو گرایا تھا ۔ عمران نے امریکی ممبر پارلیمنٹ سے یہ بھی کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور فوج کافی طاقت ور ہے ۔ جنرل باوجوہ نے ان کی سرکار گرائی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔