உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بلوچستان میں باغیوں نے پاکستان کے بانی محمد علی جناح کے مجسمہ کو بم سے اڑا دیا

    بلوچستان میں باغیوں نے محمد علی جناح کے مجسمہ کو بم سے اڑا دیا

    بلوچستان میں باغیوں نے محمد علی جناح کے مجسمہ کو بم سے اڑا دیا

    پاکستان (Pakistan) کے بلوچستان (Balochistan) کے ساحلی شہر گوادر میں بلوچ کے مبینہ دہشت گردوں نے پاکستان کے بانی محمد علی جناح (Muhammad Ali Jinnah) کے ایک مجسمے کو بم دھماکے (Bomb Blast) میں برباد کردیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      کراچی: پاکستان (Pakistan) کے بلوچستان (Balochistan) کے ساحلی شہر گوادر میں بلوچ کے مبینہ دہشت گردوں نے پاکستان کے بانی محمد علی جناح (Muhammad Ali Jinnah) کے ایک مجسمے کو بم دھماکے (Bomb Blast) میں برباد کردیا۔ ’ڈان‘ نیوز میں پیر کو شائع خبر کے مطابق، پاکستان کے بانی محمد علی جناح (Muhammad Ali Jinnah) کے ایک مجسمہ کو محفوظ علاقہ تصور کئے جانے والے مرین ڈرائیو پر جون میں قائم کیا گیا تھا۔ اتوار کی صبح مجسمہ کے نیچے دھماکہ خیز اشیا رکھ کر اڑا دیا گیا۔ خبر کے مطابق، دھماکہ میں مجسمہ پوری طرح سے برباد ہوگیا۔

      بی بی سی اردو کی خبر کے مطابق، ممنوعہ دہشت گرد تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بابر بلوچ نے ٹوئٹر پر دھماکے کی ذمہ داری لی ہے۔ بی بی سی اردو نے گداور کے ڈپٹی کمشنر میجر (ریٹائرڈ) عبدالقدیر خان کے حوالے سے کہا کہ معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کی جارہی ہے۔
      انہوں نے کہا کہ بم لگا کر محمد علی جناح کے مجسمہ کو برباد کرنے والے دہشت گرد سیاح کے طور پر علاقے میں گھسے تھے۔ ان کے مطابق، ابھی تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے، لیکن ایک دو دن میں جانچ مکمل کرلی جائے گی۔ انہوں نے کہا، ’ہم معاملے کو سبھی پہلووں سے دیکھ رہے ہیں اور جلد ہی قصور واروں کو پکڑ لیا جائے گا۔

      محمد علی جناح 1913 سے لے کر 14 اگست 1947 کو پاکستان کے قیام تک آل انڈیا مسلم لیگ کے لیڈر رہے۔ اس کے بعد 1948 میں انتقال ہونے تک وہ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل رہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: