پاکستان: عمران خان کو لگا بڑا جھٹکا، اب فواد چودھری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا کیا اعلان

پاکستان: عمران خان کو لگا بڑا جھٹکا، اب فواد چودھری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا کیا اعلان ۔ فائل فوٹو ۔

پاکستان: عمران خان کو لگا بڑا جھٹکا، اب فواد چودھری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا کیا اعلان ۔ فائل فوٹو ۔

Pakistan News: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور عمران خان حکومت میں وزیر اطلاعات و نشریات رہ چکے فواد چودھری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور عمران خان حکومت میں وزیر اطلاعات و نشریات رہ چکے فواد چودھری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان میں 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے تشدد کے بعد پی ٹی آئی سے رشتہ توڑنے والوں میں فواد چودھری ایک اور بڑا نام ہیں۔ ان سے پہلے سابق مرکزی وزیر اور پی ٹی آئی کی سینئر رہنما شیریں مزاری بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر چکی ہیں۔

    فواد چودھری گزشتہ چند روز سے کسی عوامی پلیٹ فارم پر نظر نہیں آئے تھے۔ ایسے میں ان کے سیاسی قدم کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی تھیں۔ دریں اثنا بدھ کی شام  انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے پہلے بیان میں، میں نے واضح طور پر 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی تھی، میں نے سیاست سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے اس لئے پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور عمران خان سے علاحدگی اختیار کر رہا ہوں۔

    قابل ذکر ہے کہ 9 مئی کو پاکستان میں کئی مقامات پر پی ٹی آئی کے حامیوں کے ذریعہ تشدد کے بعد چھوٹے اور بڑے 35 سے زائد لیڈران عمران خان کی پارٹی سے رشتہ توڑنے کا اعلان کرچکے ہیں ۔ دوسری جانب عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ پاکستانی حکومت ان کی پارٹی کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے، تاکہ وہ الیکشن نہ لڑ سکیں۔

    دریں اثنا پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بدھ کو کہا کہ حکومت عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے خلاف پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے بعد خان کے حامیوں کی جانب سے فوجی تنصیبات پر حملے کے بعد اس اقدام پر غور کیا جا رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: پاکستان: عمران خان کی پارٹی پر لگ سکتی ہے پابندی، سیاسی کریئر ختم کرنے کی ہے تیاری


    یہ بھی پڑھئے: عمران خان کا ساتھ چھوڑنے لگے پارٹی لیڈران؟ 9 مئی کے تشدد کے بعد سے 35 لیڈروں نے چھوڑی پی ٹی آئی



    خیال رہے کہ 9 مئی کو پاکستانی رینجرز نے 70 سالہ عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔ ان کی پارٹی کے کارکنوں نے لاہور کے کور کمانڈر ہاوس، جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے، کے ساتھ ساتھ میانوالی ایئربیس اور فیصل آباد میں آئی ایس آئی (انٹر سروسز انٹیلی جنس) کی عمارت سمیت ایک درجن فوجی تنصیبات میں توڑ پھوڑ کی تھی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: