'عمران خان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، کوکین لیتے ہیں...'، پاکستانی سرکار کی میڈیکل رپورٹ میں دعوی

'عمران خان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، کوکین لیتے ہیں...'، پاکستانی سرکار کی میڈیکل رپورٹ میں دعوی (Imran Khan/Instagram)

'عمران خان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، کوکین لیتے ہیں...'، پاکستانی سرکار کی میڈیکل رپورٹ میں دعوی (Imran Khan/Instagram)

Imran Khan News: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جمعہ کو حکومت پاکستان نے ان کی میڈیکل رپورٹ جاری کی۔ اس رپورٹ میں ان کی صحت کے حوالے سے کئی چونکا دینے والے انکشافات کئے گئے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جمعہ کو حکومت پاکستان نے ان کی میڈیکل رپورٹ جاری کی۔ اس رپورٹ میں ان کی صحت کے حوالے سے کئی چونکا دینے والے انکشافات کئے گئے ہیں۔ رپورٹ میں ان کی ذہنی حالت پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ یہی نہیں گزشتہ سال ایک ریلی کے دوران انہیں گولی ماری گئی تھی، اس واقعہ کے بعد ہوئے ان کے پیر کے فریکچر کو دھوکہ قرار دیا گیا ہے۔

    پاکستان کے وزیر صحت عبدالقادر نے پریس کانفرنس کے ذریعے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عوام کے سامنے رکھی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار ہونے کے بعد 9 مئی کو ان کے پیشاب کا نمونہ لیا گیا تھا، جس کی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ وہ کوکین اور شراب جیسی نشہ آور اشیا کا استعمال کرتے تھے ۔

    انہوں نے کہا کہ یہ آپ کے وزیراعظم ہیں، جس کے بارے میں سینئر ڈاکٹروں کا پانچ رکنی پینل کہہ رہا ہے کہ ان کا ذہنی استحکام مشکوک ہے۔ کچھ نامناسب اشارے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ خان کی میڈیکل رپورٹ قوم کو دکھائی جائے گی کیونکہ یہ ایک "عوامی دستاویز" ہے۔ 'ڈان نیوز' نے وزیر کے حوالے سے بتایا کہ 'میڈیکل رپورٹ بتا رہی ہے کہ جب ہم نے عمران سے کافی دیر تک بات کی تو ان کی حرکتیں کسی صحت مند شخص کی طرح نہیں تھیں۔'

    پٹیل نے یہ بھی الزام لگایا کہ خان کے پیشاب کے نمونے کی ابتدائی رپورٹ میں "شراب اور کوکین" جیسے مادوں کی موجودگی ظاہر ہوئی ہے۔ وزیر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ خان کی میڈیکل رپورٹ میں پاوں میں کسی فریکچر (ہڈی ٹوٹنے) کا کوئی ذکر نہیں تھا، جبکہ وہ "اپنے پاوں میں پانچ سے چھ ماہ سے پلاسٹر لگائے ہوئے تھے"۔

    یہ بھی پڑھئے: پاکستان: عمران خان کی پارٹی پر لگ سکتی ہے پابندی، سیاسی کریئر ختم کرنے کی ہے تیاری


    یہ بھی پڑھئے: پاکستان: عمران خان کو لگا بڑا جھٹکا، اب فواد چودھری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا کیا اعلان



    بتادیں کہ عمران خان گزشتہ سال 3 نومبر کو پنجاب میں وفاقی حکومت کے خلاف مارچ کے دوران قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے تھے۔ ان کے دائیں پاوں کی پنڈلی اور ران میں گولی لگی تھی۔ پٹیل نے کہا کہ 'کیا آپ نے کبھی کسی کو جلد یا پٹھوں میں زخم پر پلاسٹر لگاتے ہوئے دیکھا ہے؟'
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: