عمران خان کا ساتھ چھوڑنے لگے پارٹی لیڈران؟ 9 مئی کے تشدد کے بعد سے 35 لیڈروں نے چھوڑی پی ٹی آئی

عمران خان کا ساتھ چھوڑنے لگے پارٹی لیڈران؟ 9 مئی کے تشدد کے بعد 35 لیڈروں نے چھوڑی پی ٹی آئی ۔ فائل فوٹو ۔

عمران خان کا ساتھ چھوڑنے لگے پارٹی لیڈران؟ 9 مئی کے تشدد کے بعد 35 لیڈروں نے چھوڑی پی ٹی آئی ۔ فائل فوٹو ۔

Pakistan News: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو ہوئے تشدد کے بعد سے کئی سینئر رہنما پارٹی چھوڑتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو ہوئے تشدد کے بعد سے کئی سینئر رہنما پارٹی چھوڑتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ دوسری جانب مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اہم لیڈر شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری بھی سیاسی میدان سے غائب ہیں اور گزشتہ 8 روز سے کہیں نظر نہیں آ رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک تقریبا 35 لیڈران عمران خان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں ۔ ادھر عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ پاکستانی حکومت ان کی پارٹی کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ وہ الیکشن نہ لڑ سکے۔

    حالیہ دنوں میں پی ٹی آئی سے تعلقات توڑنے والوں میں ایک بڑا نام سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کی سینئر رہنما شیریں مزاری کا ہے۔ 72 سالہ مزاری کو 12 مئی کے بعد سے اب تک چار مرتبہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔ چوتھی مرتبہ جیل سے رہائی کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ 12 مئی کو پولیس نے انہیں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔ وہ خان کے دور حکومت میں 2018 سے 2022 تک انسانی حقوق کی وزیر رہی تھیں۔

    پاکستان رینجرز نے عمران خان کو 9 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے کرپشن کیس میں گرفتار کیا تھا، جس کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں پرتشدد مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔ ان کی پارٹی کے کارکنوں نے جناح ہاؤس (لاہور کور کمانڈر ہاؤس)، میانوالی ایئربیس اور فیصل آباد میں آئی ایس آئی کی عمارت سمیت ایک درجن سے زائد فوجی تنصیبات میں توڑ پھوڑ کی تھی۔ وہیں ہجوم نے راولپنڈی میں آرمی ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) پر بھی حملہ کردیا تھا۔

    دریں اثنا پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے تشدد اور فوجی اداروں اور سرکاری اداروں پر حملوں میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اسلام آباد میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 'فساد کرنے والے' قانون سے نہیں بچ سکیں گے۔

    یہ بھی پڑھئے: رہائی کے حکم کے بعد پھر گرفتار ہوئی عمران خان کی قریبی شیرین مزاری، پاک فوج کے سربراہ نے کہی یہ بات


    یہ بھی پڑھئے: گیانا: اسکول کے ہاسٹل میں لگی سے 19 بچوں کی ہلاکت پر، صدر عرفان علی نے کیا اظہار افسوس، کہا: 'یہ ایک خوفناک واقعہ ہے



    انہوں نے کہا کہ "یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 9 مئی کے تشدد میں ملوث افراد اور اس کو اکسانے والوں کو قانون اور آئین کے مطابق سزا دی جائے گی۔"
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: