پاکستان: عمران خان کی پارٹی پر لگ سکتی ہے پابندی، سیاسی کریئر ختم کرنے کی ہے تیاری
پاکستان: عمران خان کی پارٹی پر لگ سکتی ہے پابندی، سیاسی کریئر ختم کرنے کی ہے تیاری ۔ فائل فوٹو ۔
Pakistan News: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بدھ کو کہا کہ عمران خان کی پارٹی کے لوگوں، رہنماؤں اور حامیوں نے مل کر پاکستان کی فوج، پولیس اور سرکاری عمارتوں پر حملہ کیا۔ ملک بھر میں آتش زنی، توڑ پھوڑ اور دنگا کیا، اس لئے اب حکومت ایسی پارٹی پر پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے۔
اسلام آباد : پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی عائد کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بدھ کو کہا کہ عمران خان کی پارٹی کے لوگوں، رہنماؤں اور حامیوں نے مل کر پاکستان کی فوج، پولیس اور سرکاری عمارتوں پر حملہ کیا۔ ملک بھر میں آتش زنی، توڑ پھوڑ اور دنگا کیا، اس لئے اب حکومت ایسی پارٹی پر پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کو لے کر پورے ملک میں انتشار کا ماحول پیدا کیا گیا اور فوج پر بھی حملہ کیا گیا، جس کی وجہ سے ملک کا وقار مجروح ہوا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان لگاتار ملک کی فوج کو نشانہ بنا رہے ہیں، ان کی ہر تقریر میں آرمی چیف اور فوج موجود ہوتی ہے۔ وہ فوج کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔ عمران خان کی پوری سیاست فوج سے شروع ہوئی اور آج وہی عمران خان، فوج کی مخالفت کر رہے ہیں اور ان کے کارکنان، رہنما اور حامی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کر رہے ہیں۔ ایسا کام شرمناک ہے۔ آصف نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی چھوڑنے والے سبھی لیڈران یہ باتیں کہہ رہے ہیں۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف ملک میں ایسا ماحول پیدا کرنے، املاک کو نقصان پہنچانے اور عوام کو اکسانے کے الزامات میں سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو پیغام میں عمران خان خود کو اس تشدد سے دور بتاتے ہیں جب کہ یہ تشدد اور آتش زنی ان کے کہنے پر ہوئی تھی۔
ادھر عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت انہیں کسی بھی طرح نقصان پہنچانا چاہتی ہے، انہیں قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کو سپریم کورٹ ہی بچا سکتی ہے۔ ملک میں فوری طور پر انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ عوام اپنا حکم سنا سکیں، جمہوریت بحال ہو۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔