ہوم » نیوز » عالمی منظر

عمران حکومت کو ملی بڑی راحت ، سپریم کورٹ نے آرمی چیف قمر جاوید باجوا کی مدت کار میں توسیع کو دی ہری جھنڈی

پاکستان کی سپریم کورٹ نے جمعرات کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی مدت کار میں چھ مہینے کی توسیع کردی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 28, 2019 11:38 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عمران حکومت کو ملی بڑی راحت ، سپریم کورٹ نے آرمی چیف قمر جاوید باجوا کی مدت کار میں توسیع کو دی ہری جھنڈی
عمران حکومت کو ملی بڑی راحت ، آرمی چیف جنرل باجوا کی مدت کار میں توسیع کو ملی ہری جھنڈی

پاکستان کی سپریم کورٹ نے جمعرات کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی مدت کار میں چھ مہینے کی توسیع کردی ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ اس چھ مہینہ کی مدت میں آرمی چیف کی مدت کار میں توسیع / پھر سے تقرری سے متعلق قانون پاس کرے گی۔ جنرل باجوا کی مدت کار 29نومبر کو ختم ہورہی تھی۔


چیف جسٹس آصف سعید ، جج عالم خان میاں خیل اور جج سید منصور علی شاہ کی بنچ نے چھ مہینے کے اندر پارلیمنٹ کے قانون پاس کرنے سے متعلق حکومت کی یقین دہانی ملنے کے بعد یہ حکم دیا ہے۔ عدالت کے حکم کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوا کی موجودہ تقرری کا معاملہ پارلیمنٹ کے قانون کے تحت آتا ہے۔ ان کی مدت کار میں آج سے آئندہ چھ مہینے کے لئے توسیع کی جارہی ہے۔ اس کے بعد نئے قانون کے مطابق ان کی مدت کار، سروس کے دیگر شرائط سے متعلق فیصلے کئے جائیں گے۔


bajwa


اس سے پہلے اگست میں وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت کار میں توسیع کی تھی لیکن سپریم کورٹ نے منگل کو سروس میں توسیع کرنے کے طریقوں پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے معطل کردیا تھا۔
First published: Nov 28, 2019 11:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading