உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدعوۃ سمیت 72 دہشت گرد تنظیموں کو پاکستان نے کیا بلیک لسٹ

    حافظ سعید ۔ فائل فوٹو

    حافظ سعید ۔ فائل فوٹو

    پاکستان نے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدعوۃ کو بلیک لسٹ کردیا ہے ۔

    • Agencies
    • Last Updated :
    • Share this:
      اسلام آباد : پاکستان نے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدعوۃ کو بلیک لسٹ کردیا ہے ۔ اس کے علاوہ پاکستانی حکومت نے 71دیگر جماعتوں کو بھی بلیک لسٹ کیا ہے ۔ امریکی صدر ٹرمپ کے ذریعہ اسلام آباد کو دہشت گردوں کو پناہ دینے کو لے کر پھٹکارے جانے کے بعد یہ قدم سامنا آیا ہے۔
      حال ہی میں پاکستانی حکومت نے حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدعوۃ اور اس کی معاون تنظیم فلاح انسانیت فاونڈیشن کے چندہ اکٹھا کرنے پر پابندی لگادی تھی۔ پاکستان کے وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا تھا کہ جے یو ڈی ، ایف آئی ایف اور دیگر تنظیموں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے تاکہ اب دہشت گرد اسکولی بچوں پر گولی نہ چلا سکیں۔
      حافظ سعید نے وزیر دفاع کو بھیجا 10 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا نوٹس
      ادھر ہفتہ کو ہی حافظ سعید نے وزیر دفاع کو 10 کروڑ روپے کے ہتک عزت کا نوٹس بھیجا ہے ۔ حافظ سعید کے وکیل اے کے ڈوگر کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس میں لکھا ہے کہ میں آپ سے ( وزیر خرم دستگیر ) مطالبہ کرتا ہوں کہ آپ 14 دنوں کے اندر میرے موکل (سعید) کو تحریری طور پر معافی نامہ بھیجیں اور ان سے معافی مانگیں اور مستقبل میں احتیاط برتنے کا وعدہ کریں ۔ ایسا نہیں کرنے پر پاکستانی قوانین کے تحت آپ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے گی ۔
      First published: