உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان: بلوچستان میں بم دھماکہ، 20 زخمی، 12 کی حالت سنگین

    بلوچستان (Balochistan) صوبہ میں جمعہ کے روز ایک بازار (Market) میں ایک دوکان میں بم دھماکہ (Bomb Blast) ہوا، جس سے کم از کم 20 لوگ زخمی ہوگئے۔ پولیس (Police) نے یہ جانکاری دی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      کراچی: پاکستان (Pakistan) کے بلوچستان (Balochistan) صوبہ میں جمعہ کے روز ایک بازار (Market) میں ایک دوکان میں بم دھماکہ (Bomb Blast) ہوا، جس میں کم از کم 20 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس (Police) نے یہ جانکاری دی۔ حادثہ بلوچستان کے کوہلو ضلع کے ایک بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں مٹھائی کی دوکان پر ہوئی۔

      پولیس کے ایک سینئر افسر نے کہا، ’کولہو کے مین بازار میں واقع بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں ایک مٹھائی کی دوکان پر دھماکہ ہوا۔ اب تک 20 لوگ زخمی ہوئے ہیں اور سبھی کو ضلع اسپتال میں داخل کیا گیا ہے‘۔

      بلوچستان کے وزیر تعلیم میر نصیب اللہ ماری نے ڈان نیوز کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ حملے میں 20 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو کولہو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال لے جایا گیا۔ زخمیوں میں 12 لوگوں کی حالت سنگین ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسپتال میں میڈیکل ایمرجنسی لگا دی گئی ہیں اور زخمیوں کو طبی مدد مہیا کرائی جا رہی ہیں۔ اسی درمیان پولیس نے جائے حادثہ کے چاروں طرف ناکہ بندی کرکے علاقے میں گھیرا بندی کردی ہیں۔ افسران بم دھماکے کے پیچھے کا سبب جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

      بلوچستان میں دہشت گردوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان اکثر تصادم ہوتا رہتا ہے اور خود کش اور ریموٹ سے ہونے والے دھماکے عام بات ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: