ہوم » نیوز » عالمی منظر

Pakistan bus blast: پاکستان میں چینی شہریوں سے بھری بس میں دھماکہ، کم از کم 10 لوگوں کی موت

Pakistan bus blast: بس میں 30 چینی انجینئر سوار تھے۔ دھماکے میں 8 چینی شہریوں کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے، جبکہ باقی زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ 

  • Share this:
Pakistan bus blast: پاکستان میں چینی شہریوں سے بھری بس میں دھماکہ، کم از کم 10 لوگوں کی موت
پاکستان میں چینی شہریوں سے بھری بس میں دھماکہ، کم از کم 10 لوگوں کی موت

اسلام آباد: پاکستان (Pakistan) کے اوپر کوہستان (Upper Kohistan) علاقے کے لیبر کیمپ کے پاس بدھ کو بس میں ہوئے دھماکہ میں 10 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ کئی دیگر زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ اس بس میں چینی شہری سوار تھے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، مرنے والوں میں 6 چینی انجینئر اور سیکورٹی اہلکاروں کے 2 جوان بھی شامل ہیں۔


پاکستانی میڈیا کے مطابق، بس دسو باندھ پر کام کر رہے چینی انجینئروں کو لے کر جارہی تھی۔ بس میں 30 انجینئر اور ملازم سوار تھے۔ بس کی سیکورٹی پاکستانی فوجی کر رہے تھے۔ اچانک بس میں دھماکہ ہوا۔ بم کہاں رکھا تھا اور کتنی ڈینسٹی کا تھا، فی الحال اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل پائی ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد عارف نے بتایا کہ جانچ کی جا رہی ہے۔


موقع پر پولسی اور ریسکیو ٹیم پہنچ چکی ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے خیبر پختونخوا میں منگل کو دہشت گردوں نے پاکستانی آرمی کو نشانہ بنایا تھا۔ اس میں ایک کیپٹن سمیت 12 جوانوں کی موت ہوگئی تھی۔ 15 جوان زخمی بھی ہوئے تھے۔ دہشت گردوں نے 6 ٹیلی کام آپریٹرس کو بندھک بنا لیا گیا تھا۔


 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 14, 2021 01:24 PM IST