ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان : راولپنڈی کے صدر علاقہ میں بم دھماکہ ، ایک کی موت ، کئی زخمی

پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ایک سن رسیدہ شخص اور 3 بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہیں اور ایک شہری کی موت ہوگئی ہے جبکہ بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا ۔

  • Share this:
پاکستان : راولپنڈی کے صدر علاقہ میں بم دھماکہ ، ایک کی موت ، کئی زخمی
پاکستان : راولپنڈی کے صدر علاقہ میں بم دھماکہ ، ایک کی موت ، کئی زخمی

راولپنڈی کے علاقہ صدر کینٹ کے تجارتی علاقہ کوئلہ سینٹرمیں بم دھماکے میں کم ازکم ایک شہری جاں بحق اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے ۔ ڈان نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ایک سن رسیدہ شخص اور 3 بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہیں اور ایک شہری کی موت ہوگئی ہے جبکہ بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا ۔


قابل ذکر ہے کہ راولپنڈی میں ماضی میں بم دھماکوں میں کئی شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں تاہم ملک میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے بعد حالات معمول پر آگئے تھے۔


رواں برس فروری میں کوئٹہ میں پریس کلب کے قریب احتجاج کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے تھے۔


راولپنڈی کے علاقے چٹیاں ہٹیاں میں میں جنوری 2015 میں امام بارگاہ عون محمد رضوی کے قریب بم دھماکہ میں 8 افراد ہلاک اور دو پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
First published: Jun 12, 2020 11:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading