உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عالمی دباو کے سامنے جھکا پاکستان ، کلبھوشن جادھو کو اپیل کرنے کا دیا حق

    عالمی دباو کے سامنے جھکا پاکستان ، کلبھوشن جادھو کو اپیل کرنے کا دیا حق

    عالمی دباو کے سامنے جھکا پاکستان ، کلبھوشن جادھو کو اپیل کرنے کا دیا حق

    پاکستان آخرکار عالمی دباو کے سامنے جھک گیا ہے ۔ وہاں کی جیل میں بند ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو اب جلد ہی سزائے موت کے فیصلہ کے خلاف اپیل کرسکیں گے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان آخرکار عالمی دباو کے سامنے جھک گیا ہے ۔ وہاں کی جیل میں بند ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو اب جلد ہی سزائے موت کے فیصلہ کے خلاف اپیل کرسکیں گے ۔ چار سال پہلے جاسوسی کے الزام میں انہیں فوجی عدالت نے یہ سزا سنائی تھی ۔ پاکستان کے ایوان بالا میں بدھ کو انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس ( ریویو اینڈ ری کنسیڈریشن) آرڈیننس 2020 کو منظوری دے دی ہے ۔ یہ بل تقریبا پانچ مہینے پہلے پاکستان کے ایوان زیریں میں پاس ہوا تھا ۔

      بل کے مطابق پاکستان کی جیلوں میں سزا یافتہ غیر ملکی قیدی ( جنہیں فوجی عدالت نے سزا سنائی ہے) اعلی عدالتوں میں اپیل کرسکیں گے ۔ اب صدر کے دستخط کے بعد یہ قانون بن جائے گا ۔

      کیا ہے ہندوستان کا موقف

      ہندوستان مسلسل یہ کہہ رہا ہے کہ جادھو بحریہ کے ایک سابق افسر ہیں ، جنہیں ایران سے اغوا کرلیا گیا تھا ۔ وہ اس دوران کاروبار کے سلسلے میں وہاں پہنچے تھے ۔ اغوا کئے جانے کے بعد انہیں پاکستان کی فوج کو سونپ دیا گیا تھا ۔ جبکہ اسلام آباد الزام  لگاتار رہا ہے کہ جادھو ایک ہندوستانی جاسوس ہے ، جو پاکستان کے اندر دہشت گردانہ حملے کرانے کیلئے ذمہ دار ہے ۔

      آئی سی جے نے کہا کہا تھا ؟

      آئی سی جے نے جولائی 2019 میں فیصلہ دیا تھا کہ پاکستان کو جادھو کو قصوروار ٹھہرانے اور سزا سنانے سے متعلق فیصلہ کا جائزہ لینا چاہئے ۔ ساتھ ہی آئی سی جے نے کہا تھا کہ کسی تاخیر کے بغیر ہندوستان کو جادھو کیلئے سفارتی رسائی دستیاب کرنے کا بھی موقع چاہئے ۔

      عالمی عدالت نے اپنے 2019 کے فیصلے میں پاکستان کو جادھو کو دی گئی سزا کے خلاف اپیل کرنے کیلئے مناسب پلیٹ فارم دستیاب کرانے کیلئے کہا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: