نئی مصیبت میں پھنسے عمران خان کے قریبی فواد چودھری، سرکاری اسکولوں سے نل چوری کرنے کا کیس درج

نئی مصیبت میں پھنسے عمران خان کے قریبی فواد چودھری، سرکاری اسکولوں سے نل چوری کرنے کا کیس درج ۔ فائل فوٹو ۔

نئی مصیبت میں پھنسے عمران خان کے قریبی فواد چودھری، سرکاری اسکولوں سے نل چوری کرنے کا کیس درج ۔ فائل فوٹو ۔

Pakistan News : پاکستان پولیس نے تحریک انصاف پارٹی کے لیڈر اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف 11 ایف آئی آر درج کی ہیں۔ ان میں سے ایک معاملہ سرکاری اسکول کے باتھ روم سے نل چوری کرنے کا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    اسلام آباد : پاکستان پولیس نے تحریک انصاف پارٹی کے لیڈر اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف 11 ایف آئی آر درج کی ہیں۔ ان میں سے ایک معاملہ سرکاری اسکول کے باتھ روم سے نل چوری کرنے کا ہے۔ ٹریبیون کی ایک رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے کیس سے متعلق معلومات کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران پنجاب پولیس نے فواد چودھری کے خلاف درج سبھی مقدمات کی رپورٹ پیش کی۔

    عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف ملتان پولیس چھاونی پولیس اسٹیشن میں شکایت نمبر 889/23 درج کی گئی ہے۔ مقدمہ درج کرانے والے شخص کا نام مظفر حنیف ہے۔ اس معاملہ میں اسکول سے پائپ اور نل کی چوری شامل ہے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما پر خیرپور بھٹہ گورنمنٹ پرائمری سکول سے بجلی کی تاریں چوری کرنے کا الزام ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سابق وزیر کے خلاف لاہور کے سرور روڈ اور ریس کورس تھانے میں دو، ملتان چھاؤنی میں تین اور جلال پور پیر والا ملتان میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے خلاف اٹک، جھیلم اور فیصل آباد کے تھانوں میں بھی شکایات درج کرائی گئی تھیں۔

    پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے سیاسی وجوہات کی بنا پر فواد کے خلاف فرضی شکایات درج کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ سبھی کیسز کا ڈیٹا حاصل کیا جائے اور سابق وفاقی وزیر کو ہراساں ہونے سے بچایا جائے۔ وہیں لاہور ہائی کورٹ کے ذریعہ سماعت 22 مئی تک ملتوی کر دی گئی تھی ۔

    یہ بھی پڑھئے: عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک، امریکی ممبر پارلیمنٹ کو فون کرکے کی یہ بڑی اپیل


    یہ بھی پڑھئے: سعودی عرب: مکہ مکرمہ میں ہوٹل میں آتشزدگی، پاکستان کے 8 عمرہ زائرین کی موت، چھ دیگر زخمی



    سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کو حال ہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوڑتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ وہ تشدد کیس میں رہائی کی اجازت لینے کیلئے عدالت گئے تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ایک ویڈیو میں چودھری کو اپنی کار سے بھاگ کر کمرہ عدالت کی طرف جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: