پاکستان کوسیزفائرکی خلاف ورزی پرہندوستان نےدیا زبردست جواب، تباہ کردی پاکستانی فوج کی چوکی

پاکستان کی طرف سےجموں وکشمیرکےنوشہرہ سیکٹرکونشانہ بناتے ہوئےفائرنگ کی گئی، جس میں ہندوستانی جوان سندیپ شہید ہوگئے۔

Aug 17, 2019 06:53 PM IST | Updated on: Aug 17, 2019 06:57 PM IST
پاکستان کوسیزفائرکی خلاف ورزی پرہندوستان نےدیا زبردست جواب، تباہ کردی پاکستانی فوج کی چوکی

پاکستان نے جموں وکشمیر کےنوشہرہ سیکٹرمیں فائرنگ کرکے ایک جوان کو شہید کردیا، جس کا ہندوستان نے زبردست جواب دیا ہے۔

جموں وکشمیرمیں آرٹیکل 370 ہٹائےجانےسے بوکھلائے پاکستان کی فوج نے ہفتہ کے روز جموں وکشمیرکےنوشہرہ سیکٹرمیں ہفتہ کی صبح سیزفائرکی خلاف ورزی کرتے ہوئےگولہ باری کی۔ پاکستانی فوج کی اس فائرنگ میں ایک ہندوستانی جوان شہید ہوگیا۔ وہیں ہندوستانی فوج نے زبردست جواب دیتےہوئے راجوری سیکٹرنے پاکستانی فوج کی ایک چوکی تباہ کردی۔

پاکستان نےہفتہ کوایک بارپھرسیزفائرکی خلاف ورزی کرتے ہوئے راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹرمیں ایل اوسی کے پاس چوکیوں اورگاوں میں موٹاررداغےاورچھوٹے ہتھیاروں سےگولی باری کی۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ گولی باری نوشہرہ سیکٹرمیں صبح تقریباً ساڑھے 6 بجےکی گئی۔ سرحد پرتعینات ہندوستانی فوج نےبھی اس کا منہ توڑجواب دیا۔ افسر نے بتایا کہ آخری رپورٹ ملنےتک دونوں طرف سےگولی باری جاری تھی۔ پاکستان کی طرف سے کی گئی گولی باری میں لانس نائک سندیپ تھاما شہید ہوگئے۔

سیزفائرکی یہ خلاف ورزی ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب دودن پہلے ہی پاکستان نے کنٹرول لائن کےپاس اس کی چوکیوں پرہندوستانی فوجیوں کے ذریعہ گولی باری کرنے کا دعوی کیا تھا۔ اس نےاس میں اپنے چارفوجی جوانوں کے مارے جانے کی بات بھی کہی تھی۔ جموں کے راجوری اورپونچھ ضلع میں گزشتہ ہفتہ پاکستان کی طرف سے کی گئی گولی باری اوراس میں ایک 10 ماہ کےبچے کی جان چلی گئی تھی اورکئی شہری زخمی ہوئےتھے۔ خبرلکھے جانےتک دونوں طرف سے فائرنگ جاری تھی۔

Loading...