உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوا نے پاکستان - چین کی بڑھتی شراکت کو علاقائی امن کے لئے اہم قرار دیا

    پاکستانی فوج (Pakistani Army) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، جنرل قمر باجوا کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 94 ویں سالگرہ کے اکثر پر پاکستانی فوج کے ذریعہ منعقدہ پروگرام کو خطاب کر رہے تھے۔

    • Share this:
      اسلام آباد: پاکستانی فوج (Pakistani Army) کے سربراہ جنرل قمر باجوا (Qamar Javed Bajwa) نے جمعرات کو کہا کہ بدلتے ہوئے سیکورٹی کے ماحول میں علاقائی امن اور استحکام کے لئے پاکستان اور چین (China) کے درمیان کے درمیان شراکت تیزی سے اہم ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کی فوج ’متحد‘ ہوکر اپنے مشترکہ مفادات کی حفاظت کے لئے پابند عہد ہے۔

      پاکستانی فوج کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، جنرل قمر باجوا چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کے  94 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستانی فوج کے ذریعہ منعقدہ تقریب کو خطاب کر رہے تھے۔

      انہوں نے کہا، ’ہمارا ماضی اور حال اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ ہم چیلنجز کے سامنے کبھی ہار نہیں مانتے۔ پی ایل اے اور پاکستانی فوج آپس میں جڑی ہوئی ہیں اور ہمارے تعلقات اپنے مشترکہ مفادات کی حفاظت کے لئے تعاون دینا جاری رکھیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کے مختلف پہلووں کو واضح کرتے ہوئے جنرل قمر باجوا نے کہا کہ پاکستان - چین کی شراکت انوکھی اور مضبوط ہے اور چیلنجز کے وقت یہ ثابت ہوا ہے۔

      جنرل قمر باجوا کی چین کی سیکورٹی اور قوم کی تعمیر میں پیپلز لبریشن آرمی کے کردار کی تعریف کی۔ پروگرام کے دوران پاکستان میں چین کے سفیر اور چینی سفارت خانے کے دوسرے افسران بھی موجود رہے۔ پروگرام میں چین کے افسر نے کہا کہ چین اور پاکستان اسٹریٹجک پارٹنر اور مضبوط ساتھی ہیں۔ دنیا کی صورتحال میں کیسی بھی تبدیلی آئے، ہم ہمیشہ اپنی قومی خودمختاری، علاقائی سالمیت، علاقائی امن و استحکام کی حفاظت کے لئے ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔

      (ایجنسی اِن پُٹ کے ساتھ)

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: