ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہند۔ پاک کشیدگی: پاکستان نے تمام ایئرلائنس کی آمد ورفت پر لگائی روک

اس درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو فوج، بحریہ اور فضائیہ کے اہم سربراہان سے طویل ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ تینوں فوج کے سربراہان سے ملاقات کے بعد پی ایم نے انہیں فیصلے لینے کی پوری آزادی دے دی ہے۔

  • Share this:
ہند۔ پاک کشیدگی: پاکستان نے تمام ایئرلائنس کی آمد ورفت پر لگائی روک
علامتی تصویر

پاکستان کے خیبر پختونخواں میں واقع بالاکوٹ میں جیش محمد کے سب سے بڑے دہشت گردانہ کیمپ پر ہندستانی فضائیہ کے حملے کے بعد  دونوں پڑوسی ملک میں کشیدگی عروج پر ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اےاے) نے اگلے حکم تک ملک بھر میں سبھی گھریلو اور انٹرنیشنل ایئرلائنوں کیلئے پروازوں کی آمدورفت بند کرنے کا اعلان کیا۔ پ


اس درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو فوج، بحریہ اور فضائیہ کے اہم سربراہان سے طویل ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ تینوں فوج کے سربراہان سے ملاقات کے بعد پی ایم نے انہیں فیصلے لینے کی پوری آزادی دے دی ہے۔


اس سے پہلے پاکستان کے فائٹر ایف 16 کو ہندستانی فوج نے مار گرایا تھا۔ حالانکہ اس دوران فضائیہ کے لاپتہ ونگ کمانڈر ابھینندن پاکستانی زمین پر پکڑے گئے۔ ہندستانی وزارت خارجہ نے بھی پریس کانفرنس کرکے یہ قبول کیا کہ ابھینندن پاکستان کے قبضے میں ہے۔


First published: Feb 28, 2019 08:19 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading