ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان کا دعوی ، کلبھوشن جادھو نے ریویو پٹیشن داخل کرنے سے کیا انکار

پاکستان کا دعوی ہے کہ اس نے جادھو کو دوسری مرتبہ قونصلر رسائی دینے کی پیش کش کی ہے ۔ حالانکہ کلبھوشن جادھو کے کنبہ کی طرف سے اس معاملہ میں کوئی بیان نہیں آیا ہے ۔

  • Share this:
پاکستان کا دعوی ، کلبھوشن جادھو نے ریویو پٹیشن داخل کرنے سے کیا انکار
پاکستان کا دعوی ، کلبھوشن جادھو نے ریویو پٹیشن داخل کرنے سے کیا انکار

پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ جاسوسی کے الزام میں پاکستانی جیل میں بند ہندوستانی بحریہ کے ریٹائرڈ افسر کلبھوشن جادھو نے ریویو پٹیشن داخل کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق جادھو نے مرسی پٹیشن پر ہی آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان کا دعوی ہے کہ اس نے جادھو کو دوسری مرتبہ قونصلر رسائی دینے کی پیش کش کی ہے ۔ حالانکہ کلبھوشن جادھو کے کنبہ کی طرف سے اس معاملہ میں کوئی بیان نہیں آیا ہے ۔ اس سے پہلے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس سے جادھو کو راحت مل چکی ہے ۔


پاکستان نے کلبھوشن جادھو معاملہ میں دوسری مرتبہ قونصلر رسائی دینے کی تجویز ہندوستان کو بھیجی ہے اور جادھو کے والد اور ان کی اہلیہ کو ملنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان نے جادھو کو ۱۷ جون کو ریویو پٹیشن فائل کرنے کیلئے کہا تھا ، لیکن جادھو نے منع کردیا ۔



پاکستانی افسران کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس بابت ہندوستانی ہائی کمیشن کو تحریری اطلاع دی ہے ۔ پاکستان نے گزشتہ سال نومبر میں جادھو کے معاملہ میں کسی بھی طرح کے سمجھوتے سے انکار کردیا تھا ۔ پاکستان کی طرف سے کہا گیا کہ آئی سی جے کے فیصلہ کو لاگو کرنے کو لے کر آئین کے مطابق ہی کوئی قدم اٹھایا جائے گا ۔

بتادیں کہ جادھو کو اپریل 2017 میں ایک پاکستانی عدالت نے جاسوسی اور دہشت گردی کے الزام میں موت کی سزا سنائی تھی ۔ بعد میں ہندوستان جادھو تک سفارتی رسائی دینے سے انکار کرنے اور موت کی سزا کو چیلنج دیتے ہوئے پاکستان کے خلاف آئی سی جے یعنی انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس پہنچا تھا ، جہاں پر اس کے حق میں فیصلہ آئی تھا ۔

 

آئی سی جے نے پاکستان سے جادو کی سزا کا جائزہ لینے اور انہیں جلد سے جلد قونصلر رسائی دینے کا حکم دیا تھا ۔ اس وقت سے ہندوستان اس حکم کو لاگو کرانے کی کوشش میں پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 08, 2020 04:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading